Hindusthan Samachar
Banner 2 शनिवार, मार्च 23, 2019 | समय 13:48 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

جان سے مارنے کی دھمکی دے کر بدمعاشوں نے لوٹے لاکھوں روپے

By HindusthanSamachar | Publish Date: Mar 16 2019 8:58PM
جان سے مارنے کی دھمکی دے کر بدمعاشوں نے لوٹے لاکھوں روپے
نئی دہلی، 16 مارچ (ہ س)۔ شمال مغربی ضلع کے بھلسوا ڈیری علاقے میں کار سوار بدمعاشوں نے ایک نوجوان سے لاکھوں روپے لوٹ لئے۔ مخالفت کرنے پر بدمعاشوں نے متاثر کو جان سے مارنے کی دھمکی دی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ بدمعاشوں کے جانے کے بعد میںمتاثر نے معاملے کی اطلاع پولیس کو دی۔ فی الحال پولیس کیس درج کر کے بدمعاشوں کی تلاش کر رہی ہے۔ متاثر،ست پرکاش (29) خاندان کے ساتھ سوروپ وہار میں رہتا ہے اور ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتا ہے۔ پولیس کو دی شکایت میں، ست پرکاش نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح کمپنی کے کام سے نگلی گاو¿ں میں ایک پارٹی کے پاس گیا اور سات لاکھ روپے لے کر آفس واپس آ رہا تھا۔ جب وہ بھلسوا رنگ روڈ کے قریب پہنچا تو سفید رنگ کی ہونڈا سٹی کار نے اوور ٹیک کر اس کی اسکوٹی کو روک لیا۔ متاثر نے بتایا کہ گاڑی سے تین نوجوان باہر آئے۔ ایک نوجوان نے اس کے ساتھ مارپیٹ کی اور پیسوں والا بیگ دینے کو کہا۔ مخالفت کرنے پر دوسرے بدمعاش نے گولی مارنے کی دھمکی دی اور متاثر سے بیگ چھین لیا۔ بیگ میں قریب سات لاکھ روپے اور دیگر ضروری کاغذات تھے۔فی الحال پولیس متاثر کے ذریعہ بتائے گئے حلیہ کی بنیاد پر بدمعاشوں کو تلاش کر رہی ہے۔ ہندوستھان سماچار#محمد خان
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image