Hindusthan Samachar
Banner 2 गुरुवार, मार्च 21, 2019 | समय 21:25 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

اقتدار میں آئیں گے تو سچی جی ایس ٹی لائیں گے: راہل

By HindusthanSamachar | Publish Date: Mar 16 2019 8:58PM
اقتدار میں آئیں گے تو سچی جی ایس ٹی لائیں گے: راہل
دہرادون، 16 مارچ (ہ س)۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا کانگریس کی حکومت مرکز میں آتی ہے تو ہم گبر سنگھ ٹیکس (جی ایس ٹی) کو سچی جی ایس ٹی میں تبدیل کر دیں گے۔ ایک ٹیکس ہو گا، عام ٹیکس ہوگا۔ کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی نے دون کے پریڈ میدان میں سے اعلان کیا کہ اس بار مرکز میں کانگریس کی حکومت بننے جارہی ہے۔ اقتدار میں آتے ہی ہماری حکومت تاریخی قدم اٹھائے گی۔ ہر غریب کو کم از کم انکم کی ضمانت دی جائے گی۔ انہوں نے مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ، پنجاب کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ہم نے کسانوں سے کئے وعدوں یعنی قرض کو دس دن سے پہلے ہی مکمل کیا لیکن یہ حکومت کسانوں ساڑھے تین روپے یومیہ دہے رہی ہے۔ دہرادون ریلی میں کانگریس صدر نے ریلی میں ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم گبر سنگھ ٹیکس (جی ایس ٹی) کو سچی جی ایس ٹی میں تبدیل کر دیں گے۔ ایک ٹیکس ہوگا، سادا ٹیکس ہوگا۔ نریندر مودی کی بڑی غلطیوںکی معافی میں آپ لوگوں سے مانگتا ہوں۔ پلوامہ حملے کے دن ہندوستان کے چھ ایئر پورٹ اڈانی کو دیے گئے۔ مالیا اور نیرو مودی کو بھگانے میں مودی کا ہاتھ ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ہماری حکومت غریبوں کو پیسہ دے گی۔ کانگریس پارٹی غریبوں کے کھاتہ میں پیسہ جمع کروائے گی۔نیرو مودی، للت مودی اور نریندر مودی یہ تمام مودی ہیں اور چور ہیں۔ ایک مودی نے دوسرے مودی کو پیسہ دے دیا ہے۔یہ سارے مودی چور ہیں۔ دو ہندوستان ہم بننے نہیں دیں گے۔ ہمارا ہندوستان ایک رہے گا۔ہم اراضی تحویل قانون لائے۔مودی نے اس قانون کو تین بار منسوخ کیا۔ ہندوستھان سماچار#محمد خان
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image