Hindusthan Samachar
Banner 2 गुरुवार, मार्च 21, 2019 | समय 21:47 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

آیوشمان بھارت منصوبہ صرف پرائیویٹ انشورنس کمپنیوں اوراسپتالوں کے لئے: کانگریس

By HindusthanSamachar | Publish Date: Mar 16 2019 8:58PM
آیوشمان بھارت منصوبہ صرف پرائیویٹ انشورنس کمپنیوں اوراسپتالوں کے لئے: کانگریس
نئی دہلی، 16 مارچ (ہ س)۔ کانگریس نے ہفتہ کو مرکزی حکومت کے صحت انشورنس منصوبہ ’آیوشمان بھارت‘ پر سوال کھڑے کرتے ہوئے کہا کہ اس کا زیادہ تر فائدہ پرائیویٹ اسپتالوں اور پرائیوٹ انشورنس کمپنیوں کو مل رہا ہے۔پارٹی کے اقتدار میں آنے پر عوام کو صحت کے تحفظ کا حق دیا جائے گا۔ کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ آیوشمان بھارت میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 10 کروڑ خاندانوں کو 5لاکھ تک کا انشورنس ملے گا۔ یہ دعوی درست نہیں ہے۔ ریاستوں میں پہلے ہی کئی ایسی اسکیمیں چل رہی ہیں جن کے ذریعے 11 کروڑ لوگوں کو انشورنس کی سہولت مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کے ذریعے زیادہ تر فائدہ پرائیویٹ اسپتالوں اور پرائیویٹ انشورنس کمپنیوں کو ہونے جا رہا ہے۔ اس سے عام آدمی کو زیادہ فائدہ نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی حکومت آنے پر لوگوں کو صحت کے تحفظ سے متعلق اختیار دیا جائے گا۔ یہ سارا کام پبلک سیکٹر کے اسپتالوں کے ذریعے ، جس سے لاکھوں روزگار پیدا ہوں گے۔ ہندوستھان سماچار#محمد خان
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image