Hindusthan Samachar
Banner 2 बुधवार, मार्च 20, 2019 | समय 07:39 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

سوئیڈن کی 16 سالہ لڑکی امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد

By HindusthanSamachar | Publish Date: Mar 16 2019 8:59PM
سوئیڈن کی 16 سالہ لڑکی امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد
اسٹاک ہوم ،16مارچ (ہ س(۔ یورپی ملک ناروے کے تین اراکین پارلیمنٹ نے یورپ کے ملک سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ لڑکی گریتا تھنبرگ کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کردیا۔اگر گریتا تھنبرگ امن کا نوبل انعام جیتنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں تو وہ دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ہوں گی۔ان سے قبل پاکستان کی ملالہ یوسف زئی کو 2014 میں 17 برس کی عمر میں امن کا نوبل انعام دیا تھا۔گزشتہ برس عراق کی یزیدی لڑکی نادیہ مراد بھی کم عمری میں نوبل انعام جیتنے والی شخصیات میں شمار ہوتی ہیں۔ نادیہ مراد کو 25 برس کی عمر میں نوبل انعام دیا گیا۔ معروف میگزین ’ٹائمز‘ کے مطابق 16 سالہ گریتا تھنبرگ کو ناروے کے 3 ارکان پارلیمنٹ نے انہیں ان کی ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق خدمات کے پیش نظر امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کیا۔رپورٹ میں ناریجن میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گریتا تھنبرگ کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کرنے والے اراکین کا کہنا تھا کہ انہوں نے سوئیڈش لڑکی کو ماحولیاتی تبدیلی کے لیے کوششیں لینے کے لیے نامزد کیا ہے۔اراکین کے مطابق ان کے خیال میں اگر گریتا تھنبرگ کی کاوشوں کے مطابق ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے کوششیں نہیں کی گئیں تو دنیا جنگوں، بیماریوں اور دیگر مسائل کا شکار بن سکتی ہے۔ گریتا تھنبرگ کون ہیں؟ شوبز گھرانے میں جنوری 2003 کو سوئیڈن میں پیدا ہونے والی گریتا تھنبرگ ہائی اسکول کی طالبہ ہیں جو گزشتہ 2 سال سے دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلی کے لیے کوشاں ہیں۔گریتا تھنبرگ کو دنیا کے ماحول کو تبدیل کرنے کا خیال 2018 کے موسم گرما میں اگست کے دوران اس وقت ہوا جب ان کے ملک میں سخت گرمی تھی جس وجہ سے وہ اسکول نہ جا سکیں تھیں۔گریتا تھنبرگ نے ماحولیاتی تبدیلی کی مہم کی وجہ سے جلد ہی عالمی توجہ حاصل کرلی اور انہیں ورلڈ اکنامک فورم اور ٹیڈ سمیت کئی اہم عالمی فورمز میں مدعو کیا گیا۔گریتا تھنبرگ ٹائم میگزین 2018 کی ’ٹینز‘ کم عمر بااثر افراد کی فہرست میں بھی شامل رہیں۔ ہندوستھان سماچار
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image