Hindusthan Samachar
Banner 2 शनिवार, मार्च 23, 2019 | समय 14:46 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی کا نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملے کی مذمت

By HindusthanSamachar | Publish Date: Mar 16 2019 8:57PM
دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی کا نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملے کی مذمت
دیوبند، 16 مارچ (ہ س)۔ نیوزی لینڈ کی دو مساجد پر ہوئے حملہ میں جاں بحق ہوئے 49افراد کے اس واقعہ پر دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔ مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے اسے دردناک حادثہ بتاتے ہوئے سخت الفاظ میں اس کی مذمت کی اور کہا کہ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ پریس کو جاری بیان میں ادارہ کے مہتمم نے کہا کہ یہ دردناک حادثہ ایسے وقت میں پیش آیا جب بہت سے لوگ اللہ کے گھر میں عبادت میں مشغول تھے، بے گناہوں پر کیا گیا یہ قاتلانہ حملہ پوری انسانیت کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب اور کسی بھی فرقہ سے تعلق نہیں ہوتا۔ مفتی ابوالقاسم نے نیوزی لینڈ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حملہ میں گرفتارکئے گئے دہشت گردوں کو قانون کے مطابق ایسی سزا دی جائے کہ پھر کبھی کوئی اس طرح کے واقعہ کو انجام دینے کے بارے میں سوچ بھی نہ سکے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے نیوز ی لینڈ حکومت سے تمام عبادت گاہوں کی حفاظت کو پختہ کرنے اور مسلمانوں میں جو خوف پیدا ہوا ہے اسے دور کرنے کی کوشش کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مفتی ابوالقاسم نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں دارالعلوم دیوبند مہلوکین کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتا ہے ۔ ہندوستھان سماچار#فہیم صدیقی
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image