Hindusthan Samachar
Banner 2 गुरुवार, मार्च 21, 2019 | समय 21:01 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

دارالعلوم دیوبندکے مہتمم کا کسی بھی لیڈر سے ملنے سے انکار

By HindusthanSamachar | Publish Date: Mar 16 2019 8:57PM
دارالعلوم دیوبندکے مہتمم کا کسی بھی لیڈر سے ملنے سے انکار
دیوبند، 16 مارچ (ہ س)۔ پارلیمانی الیکشن کے اعلان کے ساتھ ہی سیاسی پارٹیوں کی نظریں ایک مرتبہ پھر دارالعلوم دیوبند کی جانب لگی ہوئی ہیں اور کئی لیڈر اپنی اپنی پارٹیوںکے امیدواروںکے لئے حمایت کی امید لگائیں بیٹھے ہیں لیکن حسب سابق ان کی منشااس مرتبہ بھی پوری نہیں ہوگی کیونکہ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے الیکشن کے دوران کسی بھی لیڈر سے ملنے سے صاف انکار کردیاہے اور کہاکہ الیکشن کے بعد تمام سیاسی پارٹیوں کے لئے ادارہ کے دروازے سابق کے تحت کھلے ہوئے ہیں ۔ 7 اپریل کو دیوبند میں اکھلیش یادو اورمایاوتی کی مشترکہ ریلی ہونے والی ہے، ریلی سے قبل ایس پی و بی ایس پی کے لیڈر ادارہ سے رابطہ کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں، بتایا گیا ہے کہ دارالعلوم دیوبند کی انتظامیہ نے الیکشن کے دوران کسی بھی لیڈر سے ملاقات کرنے سے دو ٹوک منع کردیاہے، بتایاگیاہے دارالعلوم دیوبند نے ایس پی ،بی ایس پی نہیں بلکہ تمام سیاسی پارٹیوں سے ملنے سے یہ کہہ کر انکار کردیا ہے ادارہ کے ذمہ داران الیکشن کے دوران لیڈروں سے کسی بھی طرح کی ملاقات نہیں کرتے ہیں، جس کا مقصد یہ ہوتا کہ یہ ادارہ پوری طرح غیر سیاسی اور کسی سے ملاقات کرکے یہ پیغام نہیں دینا چاہتا ہے کہ یہ ادارہ کسی خاص پارٹی کے ساتھ ہے۔ واضح رہے کہ سال 2009ءمیں ملائم سنگھ یادو سابق ممبر آف پارلیمنٹ قاضی رشید کے ساتھ دارالعلوم دیوبند پہنچ کر ادارہ کے سابق مہتمم مولانا مرغوب الرحمن سے نہ صرف ملاقات کی تھی بلکہ’آشر واد‘ کے نام پر ان سے اپنے سر پر ہاتھ بھی رکھوایا تھا۔ جو اس وقت میڈیا کی بڑی سرخی بنی تھی۔ جس کے بعد سے دارالعلوم دیوبند نے انتخابات کے دوران سیاسی لیڈروں سے ملاقات کرنے سے پرہیز شروع کردیا تھا۔ وہیں مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے بتایاکہ ان کی معلومات میں نہیں ہے کہ کوئی لیڈر دارالعلوم دیوبند آنا چاہتا ہے،دارالعلوم دیوبند ایک تعلیمی ادارہ ہونے کے ناطے یہاں کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں، لیکن کسی سے نہ تو کوئی سیاسی گفتگو ہوگی اور نہ ہی الیکشن کے دوران سیاسی لیڈروں سے ملاقات کی جائیگی۔ بتایا جاتاہے کہ 7 اپریل کو دیوبند میں مایاوتی، اکھلیش یادو اور اجیت سنگھ کی ریلی ہے جس سے قبل ان کے نمائندے دارالعلوم دیوبند سے رابطہ کرکے ان لیڈروں کی ملاقات ادارہ کے ذمہ داران سے کرانا چاہتے ہیں۔ ہندوستھان سماچار#فہیم صدیقی
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image