Hindusthan Samachar
Banner 2 गुरुवार, मार्च 21, 2019 | समय 21:09 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملے کی مذمت کا سلسلہ جاری،عبرتناک سزا کا مطالبہ

By HindusthanSamachar | Publish Date: Mar 16 2019 8:57PM
نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملے کی مذمت کا سلسلہ جاری،عبرتناک سزا کا مطالبہ
دیوبند، 16 مارچ (ہ س)۔ نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں عین جمعہ کی نماز کے وقت کئے گئے دہشت گردانہ حملہ کی چہار سو مذمت کا سلسلہ جاری ہے اور پوری دنیا سے مجرموں کے لئے عبرتناک سزا کامطالبہ کیاجارہاہے۔ واضح رہے کہ اس دہشت گردانہ حملہ میں کم از کم پچاس افراد شہید ہوگئے ہیں۔ اس سلسلہ آج یہاں مدرسہ ظفرالعلوم طاہر پور کے مہتمم مولانا محمد فاروق،مدرسہ احسن المدارس جھاڑون کے ناظم مولانا وسیم احمد قاسمی اور جامعہ عثمان بن عفان فتح پور کے مہتمم مولانا بلال احمد ندوی نے اپنے مشترکہ بیان میں اس انتہائی مذموم اور دہشت گردانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ نیوزی لینڈمیں دومساجدپرنمازجمعہ کے وقت نمازیوں پروحشیانہ فائرنگ صریح اوربرہنہ دہشت گردی ہے،یہ حملہ انسانیت سوزہے۔جسکی کسی بھی سماج کے اندر کوئی گنجائش نہیں ہے۔انہوںنے اس دہشت گردانہ کارروائی کو سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ نیوزی لینڈحملہ میں بڑی تعدادمیں انسانی جانیں گئی ہیںجو انتہائی تکلیف دہ ہے، انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے لئے کسی بھی سماج میں کسی بھی طرح سے کوئی گنجائش نہیں ہے ،اب وقت آگیاہے کہ دہشت گردوںکے خلاف ٹھوس اقدمات کئے جانے چاہئے ،انہوں نے حکومت نیوزی لینڈ اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاہے کہ اس دہشت گردانہ حملہ کے مجرموںکو عبرتناک سزائیں دی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ اسلام اوردیگرمذاہب امن و آشتی کاپیغام دیتے ہیں،مذہب اسلام میں کسی بھی بے گناہ کاقتل ساری انسانیت کے قتل کے برابر ہے۔انہوںنے کہاکہ جمہوریت میں تمام لوگوںکو اپنے اپنے مذہب کے مطابق زندگی گزارنے کاحق حاصل ہے مگر کسی کو مذہب کے نام تشدد کانشانہ نہیں بنایا جاسکتاہے،مذہب کے نام پر دہشت گردی پھیلانے والوں اور معصوم انسانوں کا قتل عام کرنے والوں کے لئے سنگین سزائیں ہونی چاہئے تاکہ اس طرح کی غیر انسانی کارروائیوں پر قدغن لگایاجاسکے۔مذکورہ تمام ذمہ داران مدارس نے شہیدوںکے لواحقین سے اظہار ہمدری کرتے ہوئے تمام شہیدوں کے لئے اپنے اپنے مدارس میں قرآن خوانی کرکے دعاءایصال ثواب کااہتمام کیا،ساتھ ملک میں امن شانتی اوربھائی چارہ کی دعائیں کیں۔ ہندوستھان سماچار#فہیم صدیقی
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image