Hindusthan Samachar
Banner 2 शनिवार, मार्च 23, 2019 | समय 13:49 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

بی جے پی لیڈر اور سابق پردھان کے بیٹے کے درمیان مارپیٹ

By HindusthanSamachar | Publish Date: Mar 16 2019 8:57PM
بی جے پی لیڈر اور سابق پردھان کے بیٹے کے درمیان مارپیٹ
دیوبند، 16 مارچ (ہ س)۔ سبھاش چوک پر جام میں پھنسی گاڑیوں کے درمیان سائیڈ مانگنے کو لے کر ہوئی کہا سنی کے بعد سر راہ سابق پردھان کے بیٹے اور بی جے پی لیڈر میں کہا سنی کے بعد مار پیٹ ہو گئی،موقع پر جمع ہوئی بھیڑ نے سابق پردھان کے بیٹے کو پکڑ کرپولیس کوسونپ دیا، بعد میں کوتوالی پہنچے بی جے پی لیڈروں نے سابق پردھان کے بیٹے سمیت دو لوگوں کے خلاف تحریر دیتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔شہر کے مترسےن چوک کے باشندہ بی جے پی لیڈر سنجیو کلن ہفتہ کو چھٹی کے وقت کالج سے اپنی بیٹی کو لے کر موٹر سائیکل سے گھر جا رہے تھے۔اسی دوران جب وہ سبھاش چوک پہنچے تو وہاں جام کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی تھیں۔ اس دوران بی جے پی لیڈر آگے کھڑی گاو¿ں املیا کے سابق پردھان پپو اور اس کے بیٹے کی گاڑی کو آگے سے ہٹانے کی بات کہی۔ اس پر دونوں کے درمیان کہاسنی ہوگئی۔ بی جے پی لیڈر کا الزام ہے اس سے مشتعل نوجوان نے کار سے اتر کر اس کے ساتھ مارپیٹ شروع کردی۔ جس کے بعد سبھاش چوک پر جمع ہوئے لوگوں نے ملزم سابق پردھان کے بیٹے کو پکڑ کر پولیس کوسونپ دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بی جے پی شہر صدر گجراج رانا کارکنوں کے ساتھ تھانے پہنچے اورملزم نوجوان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے لگے۔ انچارج انسپکٹر کلدیپ سنگھ نے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے بھیڑ کو واپس بھیجا۔ وہیں بی جے پی لیڈر نے کوتوالی میں تحریر دیتے ہوئے سابق پردھان اور اس کے بیٹے پر مارپیٹ سمیت کئی سنگین الزام لگاتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری طرف سابق پردھان پپو نے گاو¿ں والوں کے ساتھ کوتوالی پہنچ کر بی جے پی لیڈر پر گالی گلوچ اور مارپیٹ سمیت دیگرالزام عائد کرتے ہوئے تحریر دی ہے۔ کوتوالی انچارج نے بتایا کہ تحریر کی بنیاد پر معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے۔ ہندوستھان سماچار#فہیم صدیقی
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image