Hindusthan Samachar
Banner 2 शुक्रवार, दिसम्बर 14, 2018 | समय 05:46 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

وراٹ کوہلی نے سچن تیندولکر اور وی وی لکشمن کو پیچھے چھوڑا

By HindusthanSamachar | Publish Date: Dec 8 2018 9:30PM
وراٹ کوہلی نے سچن تیندولکر اور وی وی لکشمن کو پیچھے چھوڑا
ایڈیلیڈ،08دسمبر( ہ س)۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے ہفتہ کو پہلے کرکٹ ٹسٹ کے تیسرے دن میزبان آسٹریلیا کے خلاف اس کی زمین پر اپنے 1000 ٹسٹ رن پورے کرنے کی کامیابی درج کر لی، وہ ایسا کرنے والے سب سے تیز اور مجموعی طور پر چوتھے ہندستانی بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ ایڈیلیڈ اوول میں چل رہے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن جمعہ کو ہندستان کی دوسری اننگز میں وراٹ نے یہ کامیابی درج کی۔ وراٹ کو اس ہندسے تک پہنچنے کے لئے ٹیسٹ سے پہلے صرف آٹھ رنز کی ضرورت تھی لیکن پہلی اننگز میں صرف تین رنز پر آوٓٹ ہونے کی وجہ سے ان کا انتظار طویل ہو گیا۔ اگرچہ دوسری اننگز میں پانچ رن بنانے کے ساتھ ہی انہوں نے آسٹریلیائی زمین پر اپنے 1000 ٹیسٹ رنز مکمل کر لیے۔تیس سالہ وراٹ آسٹریلیا میں 1000 ٹیسٹ رنز بنانے کے معاملے میں سب سے تیز ہندستانی بلے باز بھی بن گئے ہیں جنہوں نے 18 اننگز میں یہ ہندسہ چھوا ہے۔انہوں نے سچن تیندولکر اور وی وی ایس لکشمن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ لکشمن نے 19 اننگز اور جبکہ سچن تیندولکر نے 22 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ آسٹریلیا میں سب سے تیز رفتار یہ کارنامہ کرنے کے معاملے میں اوور آل غیر ملکی کھلاڑیوں میں وراٹ سے آگے صرف چار انگلش بلے باز ہیں۔ ہندستانی کپتان وراٹ آسٹریلیا میں 1000 ٹیسٹ رنز مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ سابق ہندستانی بلے بازوں کے بھی زمرے میں شامل ہو گئے ہیں جو آسٹریلیائی زمین پر ایک ہزار رنز کا ہندسہ پار کر چکے ہیں۔ اس فہرست میں سچن 1809 رنز کے ساتھ سب سے آگے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر لکشمن کے نام 1236 رنز اور تیسرے نمبر پر دراوڑ کے نام 1143 رنز درج ہیں۔موجودہ سریز سے پہلے وراٹ کے آسٹریلیا میں کھیلے گئے آٹھ ٹیسٹ میچوں میں 992 رنز تھے جس میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 169 رنز ہے جو انہوں نے ملبورن کرکٹ گراو¿نڈ پرسال 2014 میں بنایا تھا۔ وراٹ نے موجودہ سریز سے پہلے آسٹریلیا میں پانچ ٹسٹ سنچری اور دو نصف سنچری بنائی ہیں۔ وراٹ آسٹریلیا میں 1000 یا اس سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے اوور آل 28 ویں غیر ملکی بلے باز ہیں جنہوں نے 59.05 کے بہترین اوسط سے یہ رن بنائے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہندستانی کپتان نے بطور کپتان غیر ملکی دوروں میں بھی اپنے 2000 ٹسٹ رن پورے کر لئے ہیں۔ ان علاوہ کسی ہندوستانی کپتان نے اب تک بیرون ملک اتنے رنز نہیں بنائے ہیں۔ وراٹ دنیا میں اوور آل پانچویں بلے باز ہیں جنہوں نے غیر ملکی زمین پر بطور کپتان 2000 ٹیسٹ رنز بنائے ہیں اور ان سے آگے اس صورت میں ایلن بارڈر، رکی پونٹنگ، گریم ا سمتھ اور ایلیسٹیر کک ہیں۔ وراٹ فی الحال دنیا کے نمبر ایک ٹیسٹ اور ون ڈے بلے باز ہیں اور کیلنڈر سال میں انہوں نے دونوں فارمیٹس میں 1000 رنز سے زیادہ بنائے ہیں۔ ہندوستھان سماچار#محمد خان
image