Hindusthan Samachar
Banner 2 सोमवार, दिसम्बर 10, 2018 | समय 11:43 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

5 پارلیمانی حلقہ میں ایس، ایس ٹی نشاد ریزرویشن ریلی

By HindusthanSamachar | Publish Date: Dec 8 2018 9:27PM
5 پارلیمانی حلقہ میں ایس، ایس ٹی نشاد ریزرویشن ریلی
پٹنہ،08دسمبر( ہ س)۔ وکاس شیل انسان پارٹی ریاست کے 20 لوک سبھا حلقہ میں ایس سی، ایس ٹی نشاد ریزرویشن ریلی منعقد کر ے گی۔ پہلے مرحلےمیں 7 دسمبر سے ریاست کے پانچ پارلیمانی حلقوں میں بذریعہ ہیلی کاپٹر پارٹی کے قومی صدر مکیش سہنی عوام سے روبرو ہوئے۔ اس سے پہلے 4 نومبر کو تاریخی گاندھی میدان میں نشاد ریزرویشن مہاریلا میں پانچ لاکھ لوگوں نے شرکت کرکے اپنی سےاسی قوت کا نظارہ پیش کیا ہے۔میڈیا اہل کار سے بات کرتے ہوئے وی آئی پی پارٹی کے قومی صدر مکیش سہنی نے کہا کہ پہلے مرحلے میں7 دسمبر کو سپول میںمنعقدہ ریلی شاندار طریقے سے کامیاب ہوئی۔ اب پہلے سے مقررہ تاریخوں جیسے کہ 10 کوبگہا، 12 کو کھگڑیا،15 کو بھاگلپور، 17 کو ارریہ میں بذرےعہ ہےلی کاپٹر اےس سی، اےس ٹی نشاد رےزروےشن رےلی منعقد ہوگی۔سبھی اضلاع مےں لاکھوں کی تعداد مےں نشاد سماج کے لوگ اپنے مطالبات کو لے کر حق کی آوا ز بلند کرےں گے۔مےڈےا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزےد بتاےا کہ نشاد سماج کے تحت 21 ذات تعلق رکھتی ہے جو44 ناموں سے جانی جاتی ہے۔ 1.70 کروڑ ووٹ بےنک کے ساتھ پارلےمانی انتخاب مےں رےاست کی سےاست بدلنے کی صلاحےت رکھتے ہےں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے قےام کا مقصد رےزروےشن سمےت سماج کو آئےنی حقوق دلانے کی غرض سے کےا گےا ہے۔اور سےاسی طور پر لوگوں کو اس بات کے لئے بےدار ہونا چاہئے۔ سن آف ملاح نے کہا کہ نوجوانوں کو ”خود بدلو، سماج بدلو، بہار بدلو“ کے نعرے سے سماج کو لانا ہوگا اور ہم سےاسی طورپر اپنی حصہ داری ےقےنی بنانا چاہتے ہےں۔اس مےں سبھی مذاہب کے لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لےں۔ اس موقع پر پارٹی لےڈر راج بھوشن چودھری، چھوٹے سہنی، کشن چودھری اور بال گووندبند وغےرہ موجود تھے۔ ہندوستھان سماچار#اویس
image