Hindusthan Samachar
Banner 2 रविवार, दिसम्बर 16, 2018 | समय 07:23 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

پجارا پھربنے دیوار، بھارت کا اسکور دوسری اننگز میں تین وکٹ پر 151

By HindusthanSamachar | Publish Date: Dec 8 2018 9:29PM
پجارا پھربنے دیوار، بھارت کا اسکور دوسری اننگز میں تین وکٹ پر 151
نئی دہلی ایڈیلیڈ، 08 دسمبر (ہ س)۔ بھارت نے آسٹرےلیا کے ساتھ چل رہے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنا لئے ہیں۔ بھارت کی مجموعی برتری 166 رنوں کی ہو گئی ہے۔ ٹیم انڈیا نے ہفتہ کو میزبان آسٹرےلیا کو کھیل کے تیسرے دن 235 رن پر آل آو¿ٹ کر پہلی اننگز میں 15 رنوںکی برتری حاصل کرکے کھیل کے اختتام پر سلامی بلے بازلوکیش راہل کے 44 رن، چتیشور پجارا کے ناٹ آو¿ٹ 40 رن کی بدولت تین وکٹوں کے نقصان پر 151 رن بنا لئے۔ کھیل ختم ہونے کے وقت پجارا 40 اور رہانے ایک رن پر ناٹ آو¿ٹ ہیں۔ اس سے پہلے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تیسرے دن ہفتہ کا کھیل بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا۔ اس کے بعد میدان پر اترے جمعہ کے ناٹ آو¿ٹ بلے باز ہیڈ اور مشیل اسٹارک (15) نے 27 رن جوڑ کر ٹیم کو 204 کے اسکور تک پہنچایا لیکن اسی اسکور پر جسپریت بمراہ نے اسٹارک کو وکٹ کے پیچھے کھڑے رشبھ پنت کے کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ کرا آسٹریلیا کو دن کا پہلا جھٹکا دے دیا۔ اس دوران بارش دوبارہ شروع ہوئی اور دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پھر رک گیا۔ بارش کے بند ہونے کے بعد میچ پھرشروع ہوا اور ہیڈ نے ناتھن لائن (24) کے ساتھ 31 رنز کی شراکت کر ٹیم کی اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن محمد شمی نے یہاں آسٹریلیا کو دوسرا بڑا جھٹکا دیا۔ سمیع نے یہاں 235 کے اسکور پر ہیڈ کو پنت کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ کراکر پویلین کی راہ دکھائی۔ اس کے بعد شمی نے آسٹریلیا کی اننگز ختم کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگایا اور 235 کے ہی اسکور پر جوش ہیزل وڈ کو آو¿ٹ کرکے میزبان ٹیم کا 10 واں وکٹ بھی گرا دیا۔ ہیزل وڈ وکٹ کے پیچھے پنت کے ہاتھوں کےچ ہوگئے۔ انہیں کھاتہ کھولنے کا موقع بھی نہیں ملا۔ ٹیم انڈیا کی جانب سے روی چندرن اشون اور جسپریت بمراہ نے تین تین وکٹ حاصل کئے۔ اس کے علاوہ ایشانت شرما اور شمی کو دو دو کامیابیاں ملیں۔ ہندوستھان سماچار#محمد خان
image