Hindusthan Samachar
Banner 2 शुक्रवार, दिसम्बर 14, 2018 | समय 07:19 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

ویپل دیو لوک سبھا انتخابات میں ہو سکتے ہیں بی جے پی کے اسٹار پرچارک

By HindusthanSamachar | Publish Date: Dec 8 2018 9:29PM
ویپل دیو لوک سبھا انتخابات میں ہو سکتے ہیں بی جے پی کے اسٹار پرچارک
کولکاتہ، 08 دسمبر (ہ س)۔ لوک سبھا کے آئندہ انتخابات سے پہلے ریاست بھر میںعوامی رابطہ مہم کے لئے بی جے پی کی طرف سے مجوزہ رتھ یاترائیں فی الحال قانونی داو¿ پینچ میں پھنس گئی ہے، لیکن پارٹی اپنی حکمت عملی سے ہٹنے والی نہیں ہے۔ بی جے پی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے ریاست میں ہونے والی عوامی جلسے میں بڑی تعداد میں ایسے مرکزی رہنماو¿ں کو مدعو کیا گیا ہے جنہوں نے ملک بھر میں بڑی تعداد میں لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ اس فہرست میں تریپورہ کے وزیر اعلیٰ ویپل دیو کا نام سب سے آگے ہے۔ بی جے پی ذرائع کے مطابق نہ صرف مغربی بنگال بلکہ لوک سبھا انتخابات کے دوران شمال مشرقی کے آٹھ ریاستوں میں اسٹار پرچارک کے طور پرویپل کانام شامل کیا گیا ہے۔تریپورہ میں ڈھائی دہائی تک جڑیں جمانے والی بایاں محاذ حکومت کا تختہ الٹنے میں ان کا کردار رہا ہے۔ وہ ملک بھر میں بی جے پی کے وزرائے اعلی میں اکلوتے بنگالی ہیں۔ پارٹی ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ لوک سبھا انتخابات تک ریاست میں 20 سے زائد عوامی جلسوں کو ویپل دیو خطاب کریں گے۔ وہ ریاست میں سب سے زیادہ عوامی جلسوں سے خطاب کرنے والے قومی لیڈر ہوں گے۔ اس کے بعد اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ 7 عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ بی جے پی کے مطابق تریپورہ میں ویپل دیو نے نہ صرف بایاں محاذ کی حکومت کو ختم کیا ہے بلکہ مغربی بنگال میں بھی لیفٹ پارٹیاں انہیں مسلسل نشانہ بناتی رہی ہیں۔ بنگالی کمیونٹی کے درمیان ویپل دیو ایک ایسا چہرہ ہو سکتے ہیں جو بایاں محاذ اور ممتا کے متبادل کے طور پر گڈ گورننس کی دہائی دے سکیں۔ یہ بات ذہن میں رکھتے ہوئے بی جے پی قیادت نے ویپل دیو پر مغربی بنگال انتخابی مہم کی اہم ذمہ داری سونپی ہے۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ حال ہی میں اختتام کو پہنچے اسمبلی انتخابات کے دوران بھی ویپل نے کیرالہ، کرناٹک، گجرات اور میزورم میں بنگالی کمیونٹی کے درمیان جلسے سے خطاب کیا تھا۔ اس کے بہتر نتائج دیکھنے کو ملے تھے۔ ہندوستھان سماچار#محمد خان
image