Hindusthan Samachar
Banner 2 सोमवार, दिसम्बर 10, 2018 | समय 02:45 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

ریاستی وزیر گپتا نے ایگزٹ پول کو بتایا’ہوا میں لٹھ مارنے جیسا‘

By HindusthanSamachar | Publish Date: Dec 8 2018 9:29PM
ریاستی وزیر گپتا نے ایگزٹ پول کو بتایا’ہوا میں لٹھ مارنے جیسا‘
بھوپال، 08 دسمبر (ہ س)۔ ایگزٹ پول دکھانے والے ٹی وی چینلوں نے مدھیہ پردیش میں کانگریس کی حکومت بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم بی جے پی اور کانگریس کو ایگزٹ پول میں مکمل اکثریت ملتا دکھائی نہیںدے رہا ہے، لیکن یہاں کانگریس کی حکومت بننے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ وہیں ایگزٹ پول کے نتائج سے جہاں کانگریس میں خوشی کی لہر ہے، وہیں تمام بی جے پی لیڈر ان نتائج کو جھٹلا رہے ہیں۔ ریاست کے ریونیو وزیر اوما شنکر گپتا نے تو ایگزٹ پول کو ’ہوا میں لٹھ مارنے جیسا‘ بتایا ہے۔ انہوں نے ہفتہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش کے بارے میں دکھائے جارہے ایگزٹ پول کا کوئی بنیاد نہیں ہے۔ ایگزٹ پول کے نتائج سے کانگریس لیڈر خوش ہو رہے ہیں، تو انہیں 11 تاریخ تک خوش ہو لینے دیجئے۔ مدھیہ پردیش میں حکومت تو بی جے پی کی ہی بنے گی۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان عوامی لیڈر ہیں اور بی جے پی کی حکومت نے تمام طبقات کے لئے کام کیا ہے۔ ایگزٹ پول کا سروے صرف ہوا میں لٹھ چلانے جیسا ہے۔ پردیش میں بی جے پی مکمل اور بھاری اکثریت سے حکومت بنا رہی ہے۔ ایگزٹ پول کو ریاست کے عوام غلط ثابت کردیں گے۔ ہندوستھان سماچار#محمد خان
image