Hindusthan Samachar
Banner 2 सोमवार, दिसम्बर 10, 2018 | समय 02:44 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

راہل گاندھی نے سرجیکل اسٹرائیک کی تشہیر پر مودی کی تنقید کی

By HindusthanSamachar | Publish Date: Dec 8 2018 9:29PM
راہل گاندھی نے سرجیکل اسٹرائیک کی تشہیر پر مودی کی تنقید کی
نئی دہلی، 08 دسمبر (ہ س)۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے پاکستان اور میانمار سرحد پر بھارت کی طرف سے کئے گئے سرجیکل اسٹرائیک کی تعریف کی ہے۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے اس حملے کے وقت فوج کی شمالی کمان کے سربراہ رہے (ریٹائرڈ) لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہڈا کی تعریف کی۔ راہل گاندھی نے ہفتہ کو ٹویٹ کر کہا کہ آپ نے ایک سچے سپاہی کی طرح اپنی بات رکھی۔ ملک کو آپ پر فخر ہے۔ راہل نے اپنے دوسرے ٹویٹس میں طنز کستے ہوئے کہا کہ مسٹر 56 (پی ایم مودی) کو ہماری فوج کو اپنی ذاتی ملکیت کے طور پر استعمال کرنے میں شرم نہیں آتی ہے۔ انہوں نے سرجیکل اسٹرائک کا سیاسی فائدہ اور رافیل سودا انل امبانی کاخزانہ میں30 ہزار کروڑروپے بڑھانے کے لئے کیا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کے ساتھ ایک انگریزی روزنامہ میں شائع وہ خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں جنرل ہڈا نے الزام لگایا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک کے بعد اس مہم کا استعمال سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لئے کیا گیا۔ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ہڈا نے کہاکہ میں فوج کی نظر سے دیکھتا ہوں۔ پورے معاملے کاسرجیکل اسٹرائیک ضروری تھا۔ اڑی میں ہمارے بہت سے نوجوان ہلاک ہو گئے تھے تو پاکستان کو سخت پیغام بھیجنا ضروری تھا۔ ہندوستھان سماچار#محمد خان
image