Hindusthan Samachar
Banner 2 रविवार, दिसम्बर 16, 2018 | समय 06:32 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

26/11ممبئی حملے کو لشکر طیبہ نے انجام دیا: عمران خان کا اعتراف

By HindusthanSamachar | Publish Date: Dec 8 2018 9:30PM
26/11ممبئی حملے کو لشکر طیبہ نے انجام دیا: عمران خان کا اعتراف
اسلام آباد،08دسمبر( ہ س)۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پہلی بار اس بات کو تسلیم کیا کہ 2008 میں ممبئی حملے کو پاکستانی جنگجو تنظیم لشکر طیبہ نے انجام دیا تھا۔پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے ایک امریکی اخبار”واشنگٹن پوسٹ“ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اس بات کو تسلیم کیا۔ انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ”میں نے اپنی حکومت سے معاملے کے بارے میں پتہ لگانے کے لئے کہا ہے۔ اس معاملے کو سلجھانا ہمارے حق میں ہے کیونکہ یہ دہشت گردانہ واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ہندوستان کے ساتھ خراب رشتوں کومعمول پر لانے کی سمت میں کوششیں کررہی ہے۔ادھر ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق وزیر اعظم پاکستان کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 37 ارب ڈالر کی دو طرفہ تجارت کے امکانات ہیں، جو دونوں ملکوں کے لئے مشترکہ خوشحالی لانے اور خطے میں نابرابری کو کم کرنے میں طاقتور انجن ثابت ہوسکتے ہیں۔ ہندوستھان سماچار#محمد خان
image