Hindusthan Samachar
Banner 2 सोमवार, दिसम्बर 10, 2018 | समय 12:40 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

سرجیکل اسٹرائیک کی تشہیر غلط، فوجی کارروائی کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے: ہڈا

By HindusthanSamachar | Publish Date: Dec 8 2018 9:30PM
سرجیکل اسٹرائیک کی تشہیر غلط، فوجی کارروائی کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے: ہڈا
نئی دہلی،08دسمبر( ہ س)۔ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل بی ایس ہڈا نے انگریزی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق ایک مباحثہ میں بولتے ہوئے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک کی تشہیر سے کوئی فائدہ نہیں ہوا اور یہ اچھا بھی نہیں ہے کہ فوجی کارروائیوں پر سیاست ہو۔ اس مباحثہ کا عنوان ’سرحد پار کارروائیاں اور سرجیکل اسٹرائیک کا کردار‘ تھا۔ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل بی ایس ہڈا نے واضح الفاظ میں کہا کہ خالص فوجی کارروائی پر منتخب ویڈیو اور تصاویر لیکر سیاست کی گئی جو اچھا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا اگر کوئی پوچھے کہ کیا اس کی تشہیر سے کوئی فائدہ ہوا تو میں کہوں گا بالکل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ کامیاب فوجی کارروائی کی بھی تشہیر کرتے ہیں تو اس کامیابی کو بھی نقصان ہوتا ہے۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا اگرآج دشمن کی کارروائی میں ہمارا جانی نقصان ہوتا ہے تو کیا ہم ایسی کارروائی کرنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں، نہیں۔ کیونکہ اس پر کافی تشہیر ہوگئی جس کی وجہ سے دشمن بھی ہوشیار ہوگیا اور قیادت بھی سوچے گی، اگر ہم اس پر خاموشی بنائے رکھتے تو ہمیں زیادہ سوچنا نہیں پڑتا۔ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل بی ایس ہڈا نے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک کے بعد پاکستان کی طرف کافی گھبراہٹ تھی اور اس کی تشہیر سے وہ ہوشیار ہو گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ”یہ اچھا ہوتا کہ یہ کارروائی خفیہ رہتی“۔ ہندوستھان سماچار#محمد خان
image