Hindusthan Samachar
Banner 2 शुक्रवार, दिसम्बर 14, 2018 | समय 05:46 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

وزیر اعظم اور امت شاہ کے اشارے پر غیر قانونی کام کر رہی ہیں تفتیشی ایجنسیاں کانگریس

By HindusthanSamachar | Publish Date: Dec 8 2018 9:30PM
وزیر اعظم اور امت شاہ کے اشارے پر غیر قانونی کام کر رہی ہیں تفتیشی ایجنسیاں کانگریس
نئی دہلی، 08 دسمبر (ہ س)۔ کانگریس نے پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ واڈرا اور ان رشتہ دارکے یہاں ای ڈی کے چھاپہ ماری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے تمام انکوائری ایجنسیوںپر ہفتہ کو زور دیا کہ وہ کسی کے اشارے پر غیر قانونی کام نہ کریں۔ ملک میں ہوا بدل رہی ہے اور ان کو بچانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی نہیں آئیں گے۔ کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی اور پون کھیڑا نے ہفتہ کو ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ کے اشارے پر سیاسی انتقام کے جذبے سے واڈرا اور ان کے اہل خانہ کے گھروں پر چھاپے مار کر انہیں غیر قانونی طریقے سے پریشان کیا جا رہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ سی بی آئی اور ای ڈی وغیرہ ایجنسیاں مودی ،شاہ کی ذاتی فوج بن گئی ہے اور ان کے اشارے پر قانون کی پرواہ کئے بغیر قدم اٹھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چھاپے مارنے سے پہلے نہ ایف آئی آر درج کی گئی اور اور نہ ہی چھاپے مارنے کے لئے ضروری سرچ وارنٹ کی ضرورت محسوس کی گئی۔ واڈرا کے وکیل کی بات نہیں سنی جا رہی ہے اور ڈنڈے کے بل پر تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔ افسران آئین اور قانون سے قطع نظر صرف مودی شاہ کی جوڑی سے مل رہے اشاروں پر کام کر رہے ہیں۔ کانگریس ترجمان نے مودی حکومت کی اس کارروائی کو پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی یقینی انتخابی مایوسی کا نتیجہ بتایا اور چھاپہ مارنے والی ایجنسیوں اور حکام کو خبردار کیا کہ انہیں سمجھ لینا چاہئے کہ مودی ہمیشہ نہیں رہیں گے۔ موسم بدل رہا ہے اور اقتدار بھی تبدیل ہونےوالا ہے۔کانگریس نے جانچ ایجنسیوں کو یہ انتباہ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے ایگزٹ پول میں اس کے کئی ریاستوں میں فاتح پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئے اشارہ ملنے کے ایک دن بعد دی ہے۔ ہندوستھان سماچار#محمد خان
image