Hindusthan Samachar
Banner 2 सोमवार, दिसम्बर 10, 2018 | समय 03:53 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

راج بھون میں آرمڈ فورسز فلیگ ڈے منایا گیا

By HindusthanSamachar | Publish Date: Dec 8 2018 7:58PM
راج بھون میں آرمڈ فورسز فلیگ ڈے منایا گیا
جموں ،8 دسمبر(ہ س)۔ گورنر ستیہ پال ملک نے گزشتہ روز راج بھون میں ایک تقریب پر آرمڈ فورسز فلیگ ڈے منایا۔ ڈائریکٹر راجیہ سینک بورڈ بریگیڈئیر ( ر) ہرچرن سنگھ نے اس موقع پر گورنر پر آرمڈ فورسز فلیگ لگایا ۔ گورنر نے بھی آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ کے لئے اپنا عطیہ دیا۔ گورنر نے کہا کہ آرمڈ فورسز فلیگ ڈے ملک کے عوام اور حدود کو تحفظ دینے میں بہادر فوجیوں کی قربانی کو یاد کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے جنگ اور امن کے دِنوں میں آرمڈ فورسز کے اہم رول کو بھی اُجاگر کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ان فوجی اہلکاروں کی بہادری اور عزم کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر راجیہ سینک بورڈ بریگیڈئیر ( ر) ہرچرن سنگھ ، بریگیڈئیر ہر جائی ، سی اے او، شری ماتا ویشنو دیوی نارائنا سپرسپیشلٹی ہسپتال ککریال کے علاوہ کئی اہم دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ڈائریکٹر راجیہ سینک بورڈ نے گورنر کوسابق فوجیوں اور بیواؤں کی بہبودی کے لئے بورڈ کی طرف سے کئے جارہے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔اُنہوں نے کہا کہ آرمڈ فورسز فلیگ ڈے کے موقع پر رقومات جمع کرنے کے ساتھ ساتھ سکولی بچوں کے لئے کئی مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے ۔گورنر نے بریگیڈئیر (ر) ہرچرن سنگھ کو صلاح دی کہ وہ سرکاری اور نجی اداروں میں فلیگ ڈے فنڈ کے لئے پورے سال کے دوران جامع بیداری مہم چلائیں تاکہ سابق فوجیوں اور ان کے کنبوں کی بہبودی کے لئے ایک بڑی رقم جمع کی جاسکے۔ہندوستھان سماچار/اصغر/بلوان؍محمد شہزاد
image