Hindusthan Samachar
Banner 2 शुक्रवार, दिसम्बर 14, 2018 | समय 06:00 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

مانسر جھیل میں بیٹری کار کا افتتاح

By HindusthanSamachar | Publish Date: Dec 8 2018 8:00PM
مانسر جھیل میں بیٹری کار کا افتتاح
اس قدم سے علاقے میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا:کمار جموں ،8 دسمبر(ہ س)۔ گورنر کے مشیر کے۔ وجے کمار نے مانسر جھیل میں بیٹری پر چلنے والی ایک کار کا افتتاح کیا۔ یہ قدم اسٹیٹ وائیلڈ لائف پروٹیکشن محکمہ نے ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دینے کی ایک کڑی کے طور پر اُٹھایا ہے اور بیٹر ی کار خدمات کی شروعات سے جنگلات سے گھیری اس جھیل میں سیاحتی سرگرمیوں کو بڑھاوا حاصل ہوگا۔ کمشنر سکریٹری جنگلات منوج کمار دویدی اور کئی دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ کافی تعداد میں سیاح اس سیاحتی مقام کا دورہ کرتے ہیں اور اب انہیں جھیل کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے میں آسانی ہوگی۔اس کار کی شروعات کرنے کے بعد مشیر موصوف اور کمشنر سیکرٹری جنگلات نے آلودگی سے مبرا اس کار پر سواری کی۔ مشیر کو اس موقع پر محکمہ کے ان اقدامات کے بارے میں جانکاری د ی گئی جو وہ اس علاقے میں ایکو ٹورازم کو فروغ دینے کے لئے اُٹھارہا ہے۔اس موقع پر افسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مشیر نے وائیلڈ لائف محکمہ اور ایس ایم ڈی اے افسروں پر زور دیا کہ وہ باہمی تال میل کے ساتھ کام کر کے جھیل کے ماحولیات کو صاف رکھنے میں اپنا بھر پور تعاون دیں۔بعد میں مشیر نے رینج آفیسر وائیلڈ لائف پروٹیکشن محکمہ کا بھی دورہ کیااور کام کاج کے بارے میں جانکاری حاصل کی.کے ۔ وجے کمار نے اس موقع پر افسروں کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے علاقے میں جنگلی حیات کے مختلف اقسام کے بارے میں جانکاری حاصل کی اور اُنہیں تحفظ دینے کے لئے محکمہ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ ہندوستھان سماچار/اصغر/بلوان؍محمد شہزاد
image