Hindusthan Samachar
Banner 2 सोमवार, दिसम्बर 10, 2018 | समय 12:24 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

سخت پہرے میں رکھی وی ایم، ووٹوں کی گنتی 11 کو

By HindusthanSamachar | Publish Date: Dec 8 2018 7:52PM
سخت پہرے میں رکھی وی ایم، ووٹوں کی گنتی 11 کو
جودھپور، 08 دسمبر (ہ س)۔ اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ کے بعد جودھپور ضلع کی تمام ای وی ایم مشینیں سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹوں کی گنتی کی جگہ پالیٹیکنک کالیج میں رکھی گئی ہے۔ یہاں پر گیارہ دسمبر کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ ووٹوں کی گنتی کے رجحان اور نتائج انڈین الیکشن کمیشن کی ویب پورٹل ''جینیسس اور الیکشن محکمہ کی ویب پورٹل راج الیکشن پورٹل پر اپ لوڈ کیا جائے گا۔ ضلع الیکشن آفیسر (کلکٹر) ڈاکٹر روی کمار سرپر نے بتایا کہ ووٹوں کی گنتی کے سینٹرسے ووٹوں کی گنتی کی اطلاعات کو وقت وقت پر دونوں ویب پورٹل پر اپ لوڈ کئے جانے کا انتظام ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ہر اسمبلی حلقہ کی ووٹوں کی گنتی کے ہر راو¿نڈمکمل ہوتے ہی ہر امیدوار کی طرف سے اس راو¿نڈ تک حاصل کل ووٹوں کی تعداد کو اپ لوڈ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ تازہ معلومات انتخابات محکمہ کی ویب سائٹ کی طرف سے عام لوگوں کو اور میڈیا کو براہ راست ہی فوری تازہ ترین اور صحیح معلومات دستیاب ہو جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ووٹوں کی گنتی کا ایک راو¿نڈ مکمل ہوتے ہی اس راو¿نڈ کی معلومات کو ووٹوں کی گنتی سینٹر میں فوری جمع کرکے ریاستی الیکشن ٹیم کے پورٹل پر اپ لوڈ کرنے کے لئے دستیاب کرائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہا سکرین پر دستیاب فائنلائزیشن بٹن تب ہی کلک کیا جائے جب کہ متعلقہ اسمبلی حلقہ کے ریٹرننگ افسر نے اسمبلی حلقہ کا نتیجہ جاری کر دیا ہو۔ جب تک اس بٹن کو کلک نہیں کیا جائے گا اس وقت تک محکمہ کی ویب سائٹ پر متعلقہ اسمبلی حلقہ کی سابقہ نتائج ہی ظاہر ہوتے رہیں گے۔یہ فائنلائزیشن بٹن کا کلک کرتے ہی یہ رجحان نتائج میں تبدیل ہو جائیں گے۔ اس کے بعد اس اسمبلی کے ڈیٹا میں کسی قسم کی ترمیم نہیں کریں گے اور ضروری ہونے پر محکمہ کی منظوری جاری کرنے کے بعد ہی اس میں ترمیم کی اجازت دی جائے گی۔ ہندوستھان سماچارعطا
image