Hindusthan Samachar
Banner 2 शुक्रवार, दिसम्बर 14, 2018 | समय 07:13 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

گروگرام: خاموش کرنے کے لئے کے جی کے بچوں کے منہ پر لگا دیا ٹیپ، ٹیچر معطل

By HindusthanSamachar | Publish Date: Dec 8 2018 7:52PM
گروگرام: خاموش کرنے کے لئے کے جی کے بچوں کے منہ پر لگا دیا ٹیپ، ٹیچر معطل
گرو گرام ،08دسمبر (ہ س )۔ قومی راجدھانی دہلی سے ملحق ریاست ہریانہ کے گرو گرام میں ایک ایسا واقعہ پیش آیاہے جس سے ہر فرد حیرت زدہ ہے جہاں ایک ٹیچر نے معصوم بچوں کو خاموش کرنے کے لئے ان کے منہ پر ٹیپ چسپاں کردیا۔معاملے کا ویڈیو وائرلہونے کے بعد انتظامی کارروائی میں خاتون ٹیچر کو معطل کر دیا گیاہے اگر چہ یہ واقعہ اکتوبر کے مہینے کا بتایا جا رہا ہے لیکن اسکول ٹیچر کا اس افسوسناک عمل عوام میں موضوع بحث ہے۔ تفصیلات کے مطابق گرو گرام کے ایک پرائیویٹ اسکول میںایل کے جی کے بچوں کو خاموش کرانے کے لئے ایک خاتون ٹیچر کے ذریعہ ان کے منہ پر ٹیپ لگانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعہ کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے، جس کے بعد اس مسئلے پر ہنگامہ ہو گیا ہے۔ فی الحال اسکول انتظامیہ نے بچوں کے منہ پر ٹیپ لگانے والی ٹیچر کو معطل کر دیا ہے۔ یہ واقعہ اکتوبر ماہ کی بتائی جا رہی ہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں نظر آ رہاہے کہ کلاس میں بچے بیٹھے ہوئے ہیں۔ شاید بچے شور کر رہے تھے، جس کی وجہ سے ٹیچر اپنی سیٹ سے اٹھیں اور انہوں نے 4 سال کے 2 بچوں کے منہ پر ٹیپ چسپاں دیا۔ جن بچوں کے منہ پر ٹیپ چسپاں کیا گیا، ان میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ بچوں نے اس کی شکایت اپنے والدین سے کی، جس پر بچوں کے والدین نے اسکول انتظامیہ کے سامنے یہ معاملہ اٹھایا۔ اس کے بعد معاملے کی جانچ کی گئی تو ٹیچر کے خلاف الزام صحیح پائے گئے، جس کے بعد اسکول انتظامیہ نے ملزم ٹیچر کو فوری اثر سے معطل کر دیا۔ اسکول کی پرنسپل کا کہنا ہے کہ بچوں کے والدین کی شکایت پر ہم نے سخت کارروائی کرتے ہوئے ٹیچر کو برخاست کر دیا ہے۔ وہیں اس معاملے میں معطل کی گئی ٹیچر کا کہنا ہے کہ بچے پوری کلاس کو ڈسٹرب کر رہے تھے اور شور کر رہے تھے۔ یہی وجہ تھی کہ انہوں نے ایسا کیا۔ بتا دیں کہ اسی سال فروری میں بھی ایک دیگر ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا۔ دراصل اس ویڈیو میں ایک استاد بچوں کو بری طرح پیٹتی نظر آ رہیں تھیں۔ بعد میں پتہ چلا کہ اسکول فیس نہ جمع ہونے کی وجہ سے اسکول ٹیچر نے بچوں کی پٹائی کی۔ اس واقعہ کا کسی نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا۔ جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا تھا۔ ہندوستھان سماچارعطا
image