Hindusthan Samachar
Banner 2 शुक्रवार, दिसम्बर 14, 2018 | समय 05:47 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

ریاست میں 9 کوآپریٹیو بینک کی 271 شاخیں فعال

By HindusthanSamachar | Publish Date: Dec 8 2018 7:52PM
ریاست میں 9 کوآپریٹیو بینک کی 271 شاخیں فعال
جموں ،8 دسمبر(ہ س)۔ سکریٹری امداد باہمی اور قبائلی امور عبدالمجید بٹ نے ایک میٹنگ کے دوران جموں صوبے میں کواپریٹیو بینکو ں کے کام کاج کا جائزہ لیا۔رجسٹرار کواپریٹیو سوسائٹیز نے سکریٹری کو جانکاری دی کہ اس وقت ریاست میں 9 کواپریٹیو بینک کام کر رہے ہیں جو 271 شاخوں پر مشتمل ہیں اور ان میں 1606 ملازمین کام کر رہے ہیں۔ میٹنگ کے دوران مختلف کواپریٹیو بینکوں کے سی ای اوز اور منیجنگ ڈائریکٹروں کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان بینکوں میں جموں سینٹرل کواپریٹیو بینک لمٹیڈ ، جے اینڈ کے اسٹیٹ کواپریٹیو ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ بینک سری نگر ، سیٹزنز کواپریٹیو بینک لمٹیڈ ، دیویکا اربن ڈیولپمنٹ بینک جموں شامل ہیں۔ اس موقع پر ان بینکوں کو مزید فائد ہ بخش بنانے سے متعلق معاملات کو بھی زیر غور لایا گیا۔ سکریٹری نے بینک حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بینکوں کا کام کاج کسان دوست ہونا چاہئے تاکہ ریاست کی اقتصادیات کو دوام حاصل ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کاشتکاری کے سیکٹر کے ساتھ آبادی کا ایک بڑا حصہ منسلک ہے۔انہوں نے کہا کہ عام لوگوں تک بینکنگ کی سہولیات پہنچانے کے لئے نامور بینکوں کے ساتھ اشتراک کیا جانا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ بینکوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اعتماد کے عمل میں بہتری لائے تاکہ روزگار کے زیادہ سے زیادہ وسائل پیدا ہوسکیں۔ انہوں نے جدید کاری پر زور دیا کہ وہ کھاتہ داروں کو دیگر بینکوں کی طرز پر جدید طرز کی سہولیات بہم کرائیں۔ ہندوستھان سماچار/اصغر/بلوان؍محمد شہزاد
image