Hindusthan Samachar
Banner 2 सोमवार, दिसम्बर 10, 2018 | समय 11:51 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

کشمیر: ہندو اکثریتی گاوں نے قائم کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال، مسلم امیدوار کو بنایاسرپنچ

By HindusthanSamachar | Publish Date: Dec 8 2018 7:53PM
کشمیر: ہندو اکثریتی گاوں نے قائم کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال، مسلم امیدوار کو بنایاسرپنچ
جموں،08دسمبر (ہ س )۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کی ایک مثال قائم کرتے ہوئے، جموں و کشمیر کے بھدرواہ میں ایک ہندو اکثریتی گاو¿ں نے مسلم امیدوار کو پنچایت انتخابات میں اپنا بلامقابلہ پنچ منتخب کرلیا۔ مویشی پالنے والے 54 سال کے چودھری محمد حسین کو ہنگا پنچایت کے بھےلان- کھاروتھی گاو¿ں کا پنچ بنایا گیا ہے۔ اتفاق سے، گاو¿ں کے 450 باشندوں میں حسین واحد مسلم خاندان کے ہیں۔ وہ اپنی بیوی، پانچ بیٹوں اور ایک بہو کے ساتھ گاو¿ں میں رہ رہے ہیں ان کی 4 بیٹیاں بھی ہیں جن کی شادی ہو چکی ہے۔ مقامی رہائشی، دونی چند (57) نے بتایاکہ یہ آجکے فرقہ وارانہ ماحول میں عجیب لگ سکتا ہے، لیکن ہم اپنے مشترکہ بھائی چارے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حسین اپنے طبقہ کے متفقہ پسند تھے جو پرامن بقائے باہمی کے لئے ایک مثال قائم کرنا چاہتے تھے اور بھائی چارے کو فروغ دینا چاہتے تھے جو کہ ملک کی طاقت ہے۔ چاند نے کہاکہ مذہب کے نام پر پولرائزیشن اور تقسیم کی علامات نے ہمارے خیال کو متزلزل نہیں کیا ہے کہ ہم ایک ہی خاندان کا حصہ ہیں۔ اگر اب بھی ہماری یکجہتی کو تباہ نہیں کیا گیا ہے، تو اب یہ کبھی نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ گاو¿ں والوں نے اس دور دراز علاقے سے ملک کو پیغام دینے کے لئے حسین میں اپنا اعتماد دکھایا اور انہیں یقین دلایا کہ گاو¿ں کے لوگ ہر حال میں ان کے ساتھ ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ حسین گاو¿ں کے مسائل کو حل کرنے کے قابل ہیں، لیکن ہم نے انہیں معاشرے میں ایک مثال قائم کرنے اور حسین کو الگ محسوس نہ ہونے دینے کے لئے کیا ہے۔گاو¿ں کے نوجوان بھی اس فیصلے سے خوش ہیں اور بھےلان رہائشی ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ ایک نوجوان نے کہا کہ میں ایک ایسے گاو¿ں میں پیدا ہونے کو خوش قسمت محسوس کر رہا ہوں، جہاں میرے بزرگوں نے موجودہ صورتحال پر ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ معاشرہ مکمل طور پر ہمارے بزرگوں کے فیصلے سے سبق لے گا اور ملک کو بچانے کے لئے باہم اعتماد اور بھروسے متزلزل کرنے والے عناصر کو نظر اندازکرے گا۔ ہندوستھان سماچارعطا
image