Hindusthan Samachar
Banner 2 शुक्रवार, दिसम्बर 14, 2018 | समय 06:38 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

پنچایت انتخابات میں ڈیوٹی کے وقت سب انسپکٹر کی پستول چوری، کیس درج

By HindusthanSamachar | Publish Date: Dec 8 2018 7:53PM
پنچایت انتخابات میں ڈیوٹی کے وقت سب انسپکٹر کی پستول چوری، کیس درج
گوہاٹی، 08 (ہ س)۔ ریاست میں گزشتہ پانچ دسمبر کو پہلے مرحلے کے پنچایت انتخابات کے دوران ڈیوٹی پر سب انسپکٹر کی پستول چوری ہونے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ اس سلسلے میں سب انسپکٹر نے گوہاٹی کے چاندماری تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ گوہاٹی کے چاندماری تھانے کے سب انسپکٹر کے 9 ایم ایم بور کی سروس پستول پنچایت انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کے دوران چوری ہو گئی۔ چاندماری تھانہ پولیس کے مطابق، چاندماری تھانے کے سب انسپکٹر رام رواتیا پنچایت انتخابات کے دوران کھےتری تھانہ کے تحت ایک پولنگ اسٹیشن پر تعینات تھے۔ اس دوران پولنگ مرکز میں سوتے وقت سب انسپکٹر کی سروس پستول کسی نے چوری کر لی۔ اس معاملے کی معلومات ہفتہ کو عوامی ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ کہ سب انسپکٹر نے اس سلسلے میں چاندماری تھانے میں ایک ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات میں لگی ہوئی ہے۔ ہندوستھان سماچارآکاش عطا
image