Hindusthan Samachar
Banner 2 रविवार, नवम्बर 18, 2018 | समय 12:01 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

ڈی.سی.ڈوڈہ نے پی.ایم.جے.اے.وائی اسکیم کی عمل آوری کا جائزہ لیا

By HindusthanSamachar | Publish Date: Nov 10 2018 8:08PM
ڈی.سی.ڈوڈہ نے پی.ایم.جے.اے.وائی اسکیم کی عمل آوری کا جائزہ لیا
ڈوڈہ،10 نومبر(ہ س)۔ ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ نے پردھان منتری جن آروگیہ اسکیم کی عمل آوری کے حوالے سے ڈوڈہ میں جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا۔دوران میٹنگ ضلع ترقیاتی کمشنر اُنشل گرگ نے محکمہ طب کو اس کی عمل آوری اور اسکیم کے متعلق عوام میں بیداری کے لئے ہدایات جاری کیں ۔قابل ذکر ہے کہ پی. ایم۔جے. اے. وائی کے تحت ملک کے تمام حصّوں میں طبی نظام میں بہتری اور بھارت کی تعمیر نو کرنے کے لئے عمل میں لایا گیا ہے اس سے دو ہدف مقرر کیا گیا ہے جس میں اچھی صحت کا جال بچھانا ہے اور دوسرا طبی انشورنس کے ذریعے ہندوستان کے 40 فیصدی آبادی کو میڈیکل انشورنس کے زمرے میں لانا ہے جو پسماندگی کا شکار ہیں اور بنیادی ،ثانوی طبی سہولیت سے محروم ہے اِن کو بھارت سرکار انشورنس فراہم کر رہی ہے ۔اس ضمن میں سال 2011 کی مُردم شماری کے مطابق پچیس ہزار آٹھ سو پچیس کنبہ جات کے ایک لاکھ پچیس ہزار افراد مستفید ہوں گے ۔جن کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد اُن میں گولڈن کارڈ فراہم کئے جائیں گے اس اسکیم کی مکمل عمل آوری کے لئے ماہ دسمبر 2018 تک وقت مقرر کیا گیا ہے۔اُنہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں اسکیم کو فعال بنانے کے لئے عوام میں بیداری کو عام کریں اور اُس کے نتائج سے آگاہ کریں ۔میٹنگ میں ضلع و متعلقہ اسکیم کے متعد افسران نے شرکت کی ۔ہندوستھان سماچار/اصغر/بلوان-عطا
image