Hindusthan Samachar
Banner 2 रविवार, नवम्बर 18, 2018 | समय 11:00 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

چئیر مین نے عید میلادالنبی سے پہلے زیارت گاہوں پر انتظامات کا جائزہ لیا

By HindusthanSamachar | Publish Date: Nov 10 2018 8:08PM
چئیر مین نے عید میلادالنبی  سے پہلے  زیارت گاہوں پر انتظامات کا جائزہ لیا
جموں،10 نومبر(ہ س)۔ گورنر کے مشیر خورشید نے آج سرینگر میں مختلف زیارت گاہوں کا دورہ کر کے وہاں عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں کئے جا رہے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ خورشید گنائی جو جموں کشمیر وقف بورڈ کے چئیر مین بھی ہیں ، نے آثارِ شریف حضرت بل ، خواجہ نقشبندی صاحب زیارت گاہ اور خانقاہِ معلیٰ کا دورہ کر کے وقف بورڈ کی طرف سے کئے جا رہے انتظامات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران اُن کے ہمراہ چیف انجینئر وقف بورڈ بشیر احمد ڈار ، ایگزیکٹو انجینئر وقف بورڈ طارق محمد اور کئی دیگر افسران بھی تھے ۔ حضرت بل زیارت گاہ کے دورے کے دوران مشیر موصوف نے کئی شعبوں کا معائنہ کیا اور وہاں حاضری دی ۔ انہوں نے زیارت گاہ کے منتظمین کے ساتھ بھی بات چیت کی ۔زائرین کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلا خلل بجلی اور پانی کی سپلائی کے ساتھ ساتھ زیارت گاہ کمپلیکس میں صفائی کو بھی یقینی بنایا جانا چاہئیے تا کہ زائرین کو دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ اس دوران کئی مقامی وفود نے خورشید گنائی سے ملاقات کی ۔ خورشید گنائی نے یہ مسائل غور سے سُنے اور کئی معاملات موقع پر ہی حل کرنے کی ہدایات دیں ۔ بعد میں خورشید گنائی نے نقشبند صاحب اور خانقاہِ معلیٰ کی زیارت گاہوں کا دورہ کر کے وہاں انتظامات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے ان زیارت گاہوں کے منتظمین کے ساتھ بات چیت کی اور کئی ہدایات موقع پر ہی جاری کیں تا کہ ایام متبرکہ کے دوران زائرین کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ہندوستھان سماچار/اصغر/بلوان۔عطا
image