Hindusthan Samachar
Banner 2 रविवार, नवम्बर 18, 2018 | समय 08:08 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

دبئی پہنچ کرکانگریسیوں کی ہندنژاد لوگوں کو لبھانے کی کوشش، حکومت بننے کے بعدسہولیات کا وعدہ

By HindusthanSamachar | Publish Date: Nov 10 2018 7:57PM
دبئی پہنچ کرکانگریسیوں کی ہندنژاد لوگوں کو لبھانے کی کوشش، حکومت بننے کے بعدسہولیات کا وعدہ
حیدرآباد، 10 نومبر (ہ س)۔ تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات کا سیاسی درجہ حرارت بڑھتا جارہا ہے۔ سیاسی ماحول گرم ہونے کے ساتھ ہی تمام پارٹیاں اپنے اپنے حق میں ووٹروں کومتوجہ کرنے کے لئے نئے نئے طریقے اپنا رہی ہیں۔ کانگریس بھی اس میں پیچھے نہیں ہے۔ کانگریس نے بیرون ممالک میں رہ رہے ہندنژاد لوگوں پر اپنا داو¿ں لگانا شروع کیا ہے۔ جمعرات کی شب کانگریسیوں کی ایک ٹیم دبئی پہنچی۔وہاں پارٹی نے ہندنژاد لوگوںکو اپنے ساتھ جوڑنے کے لئے میٹنگ کی۔ اس میں حکومت بننے کے بعد کئے جانے والے اقدامات کی معلومات بھی دی گئی۔ کانگریس ذرائع سے موصولہ معلومات کے مطابق اس سلسلہ میں دہلی سے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور تلنگانہ انتخابات کے انچارج آرسی کھونٹیا، تلنگانہ ریاستی کانگریس صدر اتم کمار ریڈی، حیدرآباد سے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سیکرٹری مدھو یاشک، قانون ساز کونسل میں حزب اختلاف کے رہنما شبیر علی اور سابق ممبر اسمبلی جیون ریڈی وغیرہ شامل رہے۔ تلنگانہ میں ایسے لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہے جو دبئی میں رہ کر اپنی روزی روٹی کا بندوبست کرتے ہیں۔ مسلم اکثریتی علاقوں سے یہاں جانے والوں کی اچھی خاصی تعداد ہے۔ یہاں رہنے کے بعد بھی یہ تلنگانہ کی سیاست میں دخل رکھتے ہیں۔ اپنے اہل خانہ، رشتہ داروں اور جاننے والوں کو کسی بھی جماعت کی جانب موڑنے کے قابل یہ ہند نژاد لوگ کافی با اثر بھی ہیں۔ ایسے میں کانگریس کمیٹی نے ان پر توجہ مرکوز کی ہے اور ان کے ذریعہ ووٹروں کو لبھانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ ان کے ساتھ ہوئی میٹنگ دبئی کے سونپور واقع کیمپ میں بھارتی اہلکاروں کے ساتھ میٹنگ بھی ہونے کی خبر ہے۔ جمعہ کے روز ہندوستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 11 بجے ہوئی میٹنگ میں ان کی حفاظت اور سہولت کی یقین دہانی کرائی گئی۔ تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد ان مسائل کو ترجیح کی بنیاد پر تیزی سے حل کرنے کا یقین دلایا گیا۔ دوپہر بعد ایک ہوٹل میں کچھ رضاکار تنظیموں اور نمائندوں کے ساتھ بھی تبادلہ خیال ہوا۔ دیوالی ملن پروگرام میں بھی کی شرکت پارٹی کے ارکان نے تلنگانہ اوورسیز دوستوں کی جانب سے دبئی میں منعقد ہونے والی دیوالی ملن پروگرام میں بھی شرکت کی۔ اس دوران اجرت کرنے والے ہندوستانیوں سے بھی بات چیت ہوئی۔ انہیں انتخابی منشور کی معلومات دی گئی اور حکومت بننے کے بعد اس پر ہونے والے عمل اور تیز ی لانے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ ہندوستھان سماچار#محمد شہزاد
image