Hindusthan Samachar
Banner 2 रविवार, नवम्बर 18, 2018 | समय 06:49 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

بھارت ہمیشہ سے امن اور عدم تشدد کا حامی: نائب صدر

By HindusthanSamachar | Publish Date: Nov 10 2018 7:52PM
بھارت ہمیشہ سے امن اور عدم تشدد کا حامی: نائب صدر
نئی دہلی، 10 نومبر (ہ س)۔ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ بھارت ہمیشہ سے امن اور عدم تشدد کے لئے آواز اٹھاتا رہا ہے۔ یونیسکو (پیرس) میں جمعہ کی رات بھارتی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ امن ترقی کی پہلی شرط ہے۔ اس موقع پر فرانس میں بھارت کے سفیر ونے موہن کواترا اور دیگر معزز لوگ موجود تھے۔ نائب صدر نے کہا کہ فرانس میں سائنس، ٹیکنالوجی، صنعت، زراعت، فن، ثقافت، سیاست اور انتظامیہ میں بھارتی کمیونٹی کی شراکت دونوں ممالک کے لئے فخر کا باعث ہے۔ فرانس میں رہ رہے بھارتی نژاد لوگوں نے وہاں کے عوامی زندگی میں بڑا اہم کردار ادا کیا ہے. ان میں سے کئی فرانس اور کچھ یورپی پارلیمنٹ کے بھی رکن ہیں۔ بھارت اور فرانس کے درمیان ثقافتی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ رویندر ناتھ ٹیگور کے دانشورانہ اثرات فرانس کے کئی دانشوروں میں ظاہر ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھارتی مجاہدین آزادی میں میڈم بھیکاجی کاما اور جے آر ڈی ٹاٹا کا بھی فرانس کے ساتھ گہرا تعلق رہا ہے۔ نائیڈو نے فرانس کی بھارتی کمیونٹی سے نئے بھارت کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت بھارت میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے مناسب ہے۔ یہی موقع ہے، جب آپ اپنے اصل کے ساتھ منسلک ہو سکتے ہیں۔ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو فرانس حکومت کی دعوت پر پہلی جنگ عظیم کی یاد میں ہونے والی تقریب میں حصہ لینے کے لئے اس وقت پیرس میں ہیں۔ اس دوران وہ وہاں دوسری جنگ عظیم میں جان گنوانے والے غیر منقسم بھارت کے جوانوں کی یاد میں بنے میموریل کا افتتاح بھی کریں گے۔ ہندوستھان سماچار#محمد شہزاد
image