Hindusthan Samachar
Banner 2 रविवार, नवम्बर 18, 2018 | समय 07:24 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

چلتی ٹرین میں سگریٹ کو لے کر ہوئے تنازعہ میں خاتون کا قتل

By HindusthanSamachar | Publish Date: Nov 10 2018 7:53PM
چلتی ٹرین میں سگریٹ کو لے کر ہوئے تنازعہ میں خاتون کا قتل
شاہ جہاں پور، 10 نومبر (ہ س)۔ شاہ جہاں پور ریلوے اسٹیشن پر جمعہ کی رات اس وقت سنسنی پھیل گئی جب چلتی ٹرین میں جھگڑے کے دوران ایک خاتون کا قتل کر دیاگیا۔ قتل سے ٹرین میں سوار دیگر مسافروں میں کھلبلی مچ گئی۔ جی آر پی نے شاہ جہاں پور ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے رکتے ہی آناً فاناً میں خاتون کو اتارا اوراسپتال بھیجا، جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔ بہار صوبے کے روہتاس ضلع کے ڈالمیانگر تھانہ علاقہ کے ڈہری آن سون کے ساکن رنجیت کمار نے بتایا کہ وہ اپنی ماں چنتادےوی (45) اور دیگر رشتہ داروں کے ساتھ پنجاب سے واپس بہار جا رہا تھا۔یہ لوگ جلیانوالا باغ ایکسپریس ٹرین کی جنرل بوگی میں سفر کر رہے تھے۔ جمعہ کی رات تقریبا ًدو بجے جیسے ہی بریلی اسٹیشن سے ٹرین چلی تو اوپر والی سیٹ پر بیٹھے اعظم گڑھ کے تھانہ کپتان گنج علاقے کے گاو¿ں راجاپٹی رہائشی سونو نے سگریٹ پینی شروع کر دی، ماں نے سگریٹ پینے سے منع کیا تو وہ گالیاں دینے لگا۔ مخالفت کرنے پر اس نے ماں کو پیٹتے ہوئے اور دھکا دے دیا اور کافی دیر تک ماں کا گلا دبائے رکھا۔اس سے ماں کو شدید چوٹیں آئیں۔ لوگوں کے بیچ بچاﺅ کرنے پر بمشکل سونو نے ماں کا گلا چھوڑا۔ متاثرہ نے بتایا کہ اس نے چےن پلنگ کر ٹرین روکی اور لوکو پائلٹ وغیرہ کو معاملے کی اطلاع دی جس کے بعد کنٹرول روم کو اطلاع دی گئی۔ کنٹرول روم سے میسج پاس ہوتے ہی شاہ جہاں پور ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کو روک دیا گیا۔ جی آر پی نے آناً فاناً ماں کو ٹرین سے اترنے کے بعد ضلع اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ملزم نوجوان سونو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا ہے اورمرنے والی خاتون کے بیٹے رنجیت کمار کی تحریر پرملزم سونو کے خلاف رپورٹ درج کر معاملے کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ ہندوستھان سماچار#محمد شہزاد
image