Hindusthan Samachar
Banner 2 सोमवार, नवम्बर 19, 2018 | समय 00:13 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

وزیر اعلیٰ نے آڈیوبرج کے ذریعے امیدواروں کو دیا بڑی جیت کا نسخہ

By HindusthanSamachar | Publish Date: Nov 10 2018 7:54PM
وزیر اعلیٰ نے آڈیوبرج کے ذریعے امیدواروں کو دیا بڑی جیت کا نسخہ
بھوپال، 10 نومبر (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ہفتہ کے روز ریاست کے اسمبلی انتخابات کے لئے منتخب تمام بی جے پی امیدواروں کو انتخابات میں بڑی جیت کا نسخہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکن کا جوش، ہمارا اعتماد اور معاشرے کے تمام طبقات کے لئے ہماری حکومت کی طرف سے کئے گئے کام اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہم 2018 کے اسمبلی انتخابات میں بھاری فتح کی طرف بڑھ چلے ہیں اور یہ جیت کا رتھ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بھی شاندان کامیابی حاصل کرے گا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان، مرکزی وزیر اور انتخابی مینجمنٹ کمیٹی کے کنوینر نریندر سنگھ تومر، ریاستی تنظیم جنرل سکریٹری سہاس بھگت وغیرہ خاص طور پر موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ آج یہاں آڈیو برج کے ذریعے تمام پارٹی امیدواروں، ضلع صدور اسمبلی انچارج اور معاون انچارج سے ایک ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کا ہر امیدوار سپہ سالار ہے اور یہ سپہ سالار ہماری اجتماعی طاقت کی علامت ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ ہم نظریات اور حکومت کے ذریعے معاشرے کی بہترین خدمت کے لئے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔ بی جے پی اپنی ماں ہے اور یہ ماں بھارت ماتا کے وقار اورعظمت کے لئے طاقت ور رہے ،یہ انتہائی ضروری ہے۔ ہمارے یہاں ماں کا مقام سب سے بڑا ہے تو ہم کہتے ہیں کہ ہمیں ماں کے دودھ کی لاج رکھنی ہے۔ یہ لاج رکھنے کا ارادہ بہت واضح ہے کہ ہم سب مل کر بھاری اکثریت سے ریاست میں چوتھی بار حکومت بنائیں گے۔ایک ایسی حکومت جو اور طاقت سے سماجی بہبود کے کام کو کر سکے گی۔ انہوں نے سنسکرت کے ایک شلوک کا ذکر کرتے ہوئے امیدواروں سے کہا کہ عاجزی اورمحنت آپ کا بڑی سرمایہ ہے۔ لہٰذا جنہیں ٹکٹ ملا ہے، وہ علامت ضرور ہیں لیکن جو دوسرے کارکن ہیں وہ بھی بہترین اور مستند ہیں۔ لہٰذا سب کوعزت و احترام دینا ہماری ترجیح ہونا چاہئے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارا ایک ہی مقصد ہے فتح، فتح اور فتح۔ اس کے لئے روڈمےپ مرضی کے مطابق بنائیں اور منظم طریقے سے اس پر عمل کیجیے۔ ہندوستھان سماچار#محمد شہزاد
image