Hindusthan Samachar
Banner 2 रविवार, नवम्बर 18, 2018 | समय 23:39 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

بھنڈ ضلع کی پانچ اسمبلی سیٹوں پر 143 امیدوار انتخابی میدان میں

By HindusthanSamachar | Publish Date: Nov 10 2018 7:55PM
بھنڈ ضلع کی پانچ اسمبلی سیٹوں پر 143 امیدوار انتخابی میدان میں
بھنڈ، 10 نومبر (ہ س)۔ بھنڈ ضلع کے پانچوں اسمبلی حلقوں میں 2 نومبر 2018 سے 9 نومبر 2018 تک کل 143 امیدواروں کی طرف سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا گیا ہے۔ بھنڈ اسمبلی حلقہ میں کل 37، اسمبلی حلقہ ۔10بھنڈ میں کل 23، اسمبلی حلقہ 11-لہار میں کل 24، اسمبلی حلقہ 12مہگاﺅں میں کل 37، اسمبلی حلقہ 13- گوہد میں کل 22 امیدواروں نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ اس طرح بھنڈ ضلع کی پانچوں اسمبلی سیٹوں میں مجموعی طور پر 143 امیدواروں نے اپنی نامزدگیاں کرائی ہیں۔ پرچہ نامزدگیوں کی جانچ(چیک) 12 نومبر کو ہوگی اور 14 نومبر 2018 تک نام واپس لئے جا سکیں گے۔ ان تمام دنوں میں صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک مذکورہ کاروائی کی جائے گی۔ ہندوستھان سماچار#محمد شہزاد
image