Hindusthan Samachar
Banner 2 रविवार, नवम्बर 18, 2018 | समय 07:34 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

بی جے پی ممبر پارلیمنٹ آر کے سنہا نے چھٹھ ورت رکھنے والوںکے درمیان سامان تقسیم کئے

By HindusthanSamachar | Publish Date: Nov 10 2018 7:57PM
بی جے پی ممبر پارلیمنٹ آر کے سنہا نے چھٹھ ورت رکھنے والوںکے درمیان سامان تقسیم کئے
پٹنہ، 10 نومبر (ہ س)۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ آرکے سنہا اور پارٹی کے ریاستی وزیر رتوراج سنہا نے ہفتہ کے روز دارالحکومت پٹنہ کی پاٹلی پتر کالونی واقع انپورنا رہائش گاہ پر ہزاروں کی تعداد میں چھٹھ ورت رکھنے والوں کے درمیان چھٹھ سے متعلقہ اشیاءتقسیم کیں۔ یہ کالونی دیگھا اسمبلی حلقہ میں ہے۔ اس موقع پر انہوں نے چھٹھ ورت رکھنے والی خواتین کو ساڑی، سوپ، ناریل اور ریتو پھل دیے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں دیگھا اسمبلی حلقہ کے لوگ موجود تھے۔ اس موقع پر ایم پی آرکے سنہا نے چھٹھ تہوار کی اہمیت کا ذکر کرنے کے ساتھ ساتھ چھٹھ ورت رکھنے والوں اور دیگھا علاقے کے لوگوں کو سلام کیا اور ان کی خوشحالی و امین چین کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں چھٹھ تہوار عوامی تعاون اور شراکت داری کی منفرد مثال ہے۔ چھٹھ پر صفائی اور ایک دوسرے کے تئیں تعاون واحترام کا خوشگوار لمحہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ ہندوستھان سماچار#محمد شہزاد
image