Hindusthan Samachar
Banner 2 रविवार, नवम्बर 18, 2018 | समय 06:49 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

صحافی خاشقجی کی لاش کو تیزاب سے تحلیل کرنے کی تصدیق کے بعدترک پولیس نے جانچ ختم کردی

By HindusthanSamachar | Publish Date: Nov 10 2018 7:51PM
صحافی خاشقجی کی لاش کو تیزاب سے تحلیل کرنے کی تصدیق کے بعدترک پولیس نے جانچ ختم کردی
انقرہ،10نومبر (ہ س )۔ ترک تفتیش کاروں نے مقتول صحافی جمال خاشقجی کی لاش کی تلاش ختم کر دی ہے۔یہ اطلاع میڈیا رپورٹوں سے موصول ہوئی ہے ۔روزنامہ نیوز ایکسپریس کے مطابق ترک میڈیا کے مطابق تفتیش کاروں کو جمال خاشقجی کی لاش کے ٹکڑوں کو تیزاب کے ذریعے تحلیل کردینے کے شواہد مل گئے ہیں جس کے بعد ترک پولیس نے صحافی کی لاش کی تلاش ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔صحافی کی لاش کی تلاش ختم کرنے کا فیصلہ سعودی قونصل جنرل کے گھر میں کنویں کی دیواروں سے ملنے والے نمونوں کے تیزاب اور خطرناک کیمیکل ثابت ہوجانے کے بعد کیا گیا ہے تاہم صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق تحقیقات جاری رکھی جائے گی۔گزشتہ روز ترک اٹارنی جنرل دفتر کے حکام نے الجزیرہ کو بتایا تھا کہ سعودی قونصل جنرل کی رہائش گاہ میں واقع کنویں کی دیواروں سے لیے گئے نمونے لیبارٹری رپورٹ کے مطابق ہائیڈرو فلورک ایسڈ اور دیگر خطرناک کیمیکل کے ہیں جن سے انسانی گوشت کو جلایا جا سکتا ہے۔ قبل ازیں ترک تفتیش کاروں کا دعویٰ تھا کہ جمال خاشقجی کو قتل کرنے کے بعد سعودی حکام نے لاش کمبل میں لپیٹ کر ایک مقامی شخص کے حوالے کردی تھی جس نے لاش کو قونصل خانے کے نزدیک جنگل یا ملحقہ کھیت میں چھپادیا تھا اور ترک صدر نے سعودی عرب سے مقامی شخص کی شناخت ظاہر کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ ہندوستھان سماچار
image