Hindusthan Samachar
Banner 2 रविवार, अक्तूबर 21, 2018 | समय 11:24 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

بی جے پی کے داخلی سروے پر8لوک سبھا اور40اسمبلی کی سیٹیں ہار سکتی ہے پارٹی

By HindusthanSamachar | Publish Date: Oct 13 2018 9:21PM
بی جے پی کے داخلی سروے پر8لوک سبھا اور40اسمبلی کی سیٹیں ہار سکتی ہے پارٹی
ممبئی،13اکتوبر ( ہ س)۔ مہاراشٹر سے بھی بی جے پی کے لیے بری خبر آرہی ہے۔ پارٹی کے ذریعہ کرائے گئے داخلی سروے میں آٹھ ارکان پارلیمنٹ اور 40 ممبران اسمبلی کے شکست کے خدشہ کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس سروے کے بعد بی جے پی کے اعلیٰ رہنماوں کی نیند اڑی ہوئی ہے۔ دراصل، بی جے پی نے ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کے کام کاج کو لے کر ایک داخلی سروے کرایا تھا۔ اس سروے کے حکومت کے بھی کام کاج کا جائزہ لیا گیاہے۔ سروے میں لوگوں سے ان کے عوامی نمائندوں کے کام کاج کے بارے میں رائے پوچھی گئی۔ ساتھ ہی یہ بھی پوچھا گیا تھا کہ کیا آپ اپنے موجودہ ایم پی یا ایم ایل اے کو دوبارہ موقع دینا چاہیں گے۔ اس سروے میں سولاپور کے رکن پارلیمنٹ شرد بنسوڈے، دھلے کے ایم پی سبھاش بھامرے کے کام کاج کے طریقہ کو لے کر لوگوں نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔بی جے پی کے لئے مشکلات کانگریس اور این سی پی کے اتحاد کو لے کر بھی ہیں۔ سروے رپورٹ اور پارٹی کے داخلی اندازے اس جانب اشارہ کر رہے ہیں کہ اگر دونوں اہم اپوزیشن جماعتوں میں اتحاد ہوتا ہے تو بی جے پی کے لئے حالات موزوں نہیں رہیں گے۔ ہندوستھان سماچار#محمد خان
image