Hindusthan Samachar
Banner 2 रविवार, अक्तूबर 21, 2018 | समय 11:00 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

می ٹو کی حمایت میں صحافیوں کا مظاہرہ، اکبرکو کابینہ سے ہٹانے کا مطالبہ

By HindusthanSamachar | Publish Date: Oct 13 2018 9:21PM
می ٹو کی حمایت میں صحافیوں کا مظاہرہ، اکبرکو کابینہ سے ہٹانے کا مطالبہ
نئی دہلی،13اکتوبر ( ہ س)۔ ملک میں سوشل میڈیا پر خواتین کے ذریعہ’ می ٹو‘ مہم کے ذریعہ جنسی استحصال کے معاملے کا انکشاف کرنے والی اپنی خاتون ساتھیوں کے ساتھ اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے صحافیوں کے ایک گروپ نے ہفتہ کو مظاہرہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی صحافیوں نے آفسوں میںوقار کو یقینی بنانے کے لیے جنسی استحصال روک تھام ضابطہ کے نفاذ کا مطالبہ کو لے کر ایک تجویز بھی پاس کیا۔ ہفتہ کو پارلیمنٹ اسٹریٹ پر مظاہرہ کررہے صحافیوں نے جنسی استحصال کے ملزموں کو فوراً گرفتار کیے جانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے کئی خواتین ساتھیوں کے ذریعہ لگائے گئے جنسی استحصال کے الزامات کے زد میں آئے مرکزی وزیر مملکت برائے خارجہ ایم جے اکبر کو بھی فوری طور پر عہدہ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ اکبر ماضی میں صحافی رہے ہیں اور وہ کئی اخباروں کے ایڈیٹر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے اخباروں میں اعلیٰ عہدوں پر رہتے ہوئے مبینہ طور پر خواتین ورکروں کوجنسی استحصال کا نشانہ بنایا۔ سینئر صحافی اور خاتون صحافیوں کی تنظیم انڈین ویمنس پریس کور کی صدر ٹی آر راج لکشمی نے کہا کہ دفتروں پر جنسی استحصال قبول نہیں ہے۔ ہم ان خواتین کو سلام کرتے ہیں، جنہوں نے سامنے آکر اپنی درد کو ظاہر کیا۔ ہندوستھان سماچار#محمد خان
image