Hindusthan Samachar
Banner 2 मंगलवार, सितम्बर 25, 2018 | समय 14:13 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

جونیئر قومی ہاکی ٹریننگ کیمپ کے لئے24کھلاڑیوں کا اعلان

By HindusthanSamachar | Publish Date: Sep 16 2018 9:01PM
جونیئر قومی ہاکی ٹریننگ کیمپ کے لئے24کھلاڑیوں کا اعلان
نئی دہلی،16ستمبر ( ہ س)۔ ہاکی انڈیا نے اتوار کو17ستمبر سے بنگلور میں منعقد بھارتی جونیئر مرد قومی ہاکی ٹریننگ کیمپ کے لئے24کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ سبھی کھلاڑی چار اکتوبر تک کوچ جیوڈ فیلکس کی قیادت میں ملیشیاءمیں6سے13اکتوبر تک منعقد آٹھویں سلطان ظہور کپ2018کی تیاری کریں گے۔ کیمپ میں آٹھ کھلاڑی ساتویں سلطان ظہور کپ 2017میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔ جن میں پنکج کمار راجک، سمن بیک، ہرمن جیت سنگھ، مندیپ مور، وریندر سنگھ، وشال انٹیل، شیلاند لاکرا اور ابھیشیک شامل ہیں۔ کیمپ میں شامل 24کھلاڑیوں میں سے18کھلاڑیوں کا سلیکشن8ویں ظہور کپ کے لئے ہوگا۔ قومی کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کے نام اس طرح ہیں: گول کیپر: پنکج کمار راجک، کمال بیر سنگھ۔ ڈیفینڈر: سمن بیک، محمد فراز، سوم جیت، مندیپ مور، پرم پریت سنگھ، پرنس، وریندر سنگھ، سگن سیریل۔ مڈ فلڈر: گریگری ایکس، یشدیپ سواچ، ہرمن جیت سنگھ، وشنو کانت سنگھ، گوپی کمار سونکر، وشال انٹیل، ہس پریت سنگھ۔ فارورڈس: گرصاحب جیت سنگھ، امن دیپ سنگھ، ابھلاش اسٹالن، ابھیشیک، ایچ مانی سنگھ، پربھجوت سنگھ اور شیلانند لاکرا۔ ہندوستھان سماچار#محمد خان
image