Hindusthan Samachar
Banner 2 सोमवार, नवम्बर 19, 2018 | समय 06:08 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

جے این یو طلباءیونین الیکشن میں بایاں محاذ کا قبضہ برقرار، این سائیں بالا جی صدر منتخب

By HindusthanSamachar | Publish Date: Sep 16 2018 9:02PM
جے این یو طلباءیونین الیکشن میں بایاں محاذ کا قبضہ برقرار، این سائیں بالا جی صدر منتخب
نئی دہلی،16ستمبر ( ہ س)۔ جواہرلال نہرو یونیورسٹی طلباءیونین الیکشن کے اتوار کو اعلان کئے گئے نتائج میں ایک مرتبہ پھر سے بایاں محاذ کے اتحاد نے صدر سمیت چاروں سیٹوں پر جیت درج کی ہے۔ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد ( اے بی وی پی) دوسرے مقام پر رہی۔ جے این یو طلباءیونین کے چاروں اہم عہدوں کے لئے جمعہ کو طلباءنے ریکارڈ ووٹنگ کی تھی۔ الیکشن کمیٹی کے مطابق جے این یو ایس یو کے لئے ڈالے گئے کل5185ووٹوں کی گنتی کے بعد صدر عہدہ پر بایاں محاذ کے مشترکہ امیدوار این سائیں بالا جی نے1179ووٹوں سے جیت درج کی۔ بالا جی کو کل2151ووٹ ملے۔ دوسرے مقام پر رہے اے بی وی پی کے امیدوار للت پانڈے کو972ووٹ ملے۔ نائب صدر کے عہدہ پر بایاں محاذ کی ساریکا نے1579ووٹوں سے جیت حاصل کی۔ ساریکا کو کل2592ووٹ ملے۔ دوسرے مقام پر رہی اے بی وی پی کی گیتا شری کو1013ووٹ ملے۔ جنرل سکریٹری عہدہ پر بایاں محاذ اتحاد کے امیدوار اعجاز نے1193ووٹوں سے جیت درج کی۔ انہیں کل2426ووٹ ملے جبکہ دوسرے مقام پر رہے اے بی وی پی کے گنیش کو1235ووٹ ملے۔ مشترکہ جوائنٹ سکریٹری عہدہ پر بایاں محاذ اتحاد کے اموتھا نے757ووٹوں سے جیت درج کی۔ انہیں کل2047ووٹ ملے جبکہ دوسرے مقام پر رہے اے بی وی پی کے وینکٹ چوبے کو1290ووٹ ملے۔ نائب صدر کے عہدہ پر جیت درج کرنے والی بایاں محاذ کی امیدوار ساریکا نے کہا کہ یہ صرف ہماری جیت نہیں ہے بلکہ پورے جے این یو کی جیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی اولین ترجیح یونیورسٹی میں بہتر تعلیمی ماحول تیار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وائس چانسلر نے جے این یو کو برباد کردیا ہے۔ ہم پہلے اسی پر کام کریں گے۔ ہندوستھان سماچار#محمد خان
image