Hindusthan Samachar
Banner 2 बुधवार, सितम्बर 26, 2018 | समय 12:55 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

مایا وتی نے اتحاد میں زیادہ سیٹوں کے لئے بنایا دباو

By HindusthanSamachar | Publish Date: Sep 16 2018 9:02PM
مایا وتی نے اتحاد میں زیادہ سیٹوں کے لئے بنایا دباو
قابل احترام سیٹیں نہ ملنے پر اکیلے لڑیں گے الیکشن، چندر شیکھر راون سے میرا کوئی رشتہ نہیں: مایاوتی لکھنو،16ستمبر ( ہ س)۔ بہوجن سماج پارٹی ( بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے یوپی میں عظیم اتحاد کے بارے میں بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ قابل احترام سیٹیں نہ ملنے پر وہ اکیلے الیکشن لڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس پی اتحاد کے خلاف نہیں ہے، لیکن بی ایس پی قابل احترام سیٹ ملنے پر ہی ساتھ لڑے گی۔ قابل احترام سیٹ نہ ملنے پر بی ایس پی اکیلے الیکشن لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستوں کے الیکشن کے ساتھ لوک سبھا کے الیکشن میں بی جے پی کو اقتدار میں آنے سے روکنے کے لئے اپوزیشن پارٹیاں کام کررہی ہیں۔ اب عوام کا بی جے پی پر زیادہ بھروسہ کرنا اپنے پیر پر کلہاڑی مارنے جیسا ہے۔ مایاوتی نے کہا کہ عدالت، کچہری میں دلتوں کی مدد کرنے والے وکیلوں اور این جی او کے ساتھ بھی بی جے پی حکومت ناانصافی کررہی ہے۔ بی جے پی کی زیراقتدار ریاستوں میں گو رکشا کے نام پر ماب لنچنگ جمہوریت کے منہ پر دھبا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنہرے دن کے خواب دکھا کر بی جے پی نے صرف صنعت کاروں کا بھلا کیا۔ بھیم آرمی کے صدر چندر شیکھر عرف راون پر حملہ بولا ہے۔ راون نے مایاوتی کو اپنی بوا کہنے پر مایاوتی نے کہا کہ کچھ لوگ اپنے سیاسی فائدے کے لئے اور کچھ بچاو¿ کے لئے میرے ساتھ اپنی رشتہ داری جوڑ رہے ہیں۔ میرا ایسے لوگوں سے کوئی رشتہ نہیں ہے۔ مایاوتی اتوار کو لکھنو¿ میں اپنی نئی رہائش گاہ میں داخلہ کے بعد صحافیوں کو خطاب کررہی تھیں۔ مایاوتی نے کہا کہ بھیم آرمی جیسی تنظیم سماج کے سامنے کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔ ایسے لوگوں سے سماج کو ہوشیار رہنا چاہئے۔ اگر یہ لوگ سماج کے مفاد میں سوچتے تھے تو انہیں کوئی اپنا الگ تنظیم نہیں بنانا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کروڑوں لوگوں کی لڑائی لڑ رہی ہیں۔ انہوں نے راون کے لئے کہا کہ الگ سے تنظیم بنانے کی ضرورت کیوں؟ بی ایس پی کے جھنڈے کے نیچے آکر لڑائی لڑیں۔سماج میں ایسی بہت سی تنظیمیں بنتی چلی آرہی ہیں جو اپنا کاروبار چلاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سہارنپور تشدد میں ملزم چندر شیکھر مجھ سے رشتہ دکھا رہا ہے جبکہ میرا صرف غریبوں سے رشتہ ہے۔ ایسے کسی شخص سے میرا کوئی رشتہ نہیں ہے جو سماج میں تشدد کو بڑھانے کا کام کرتے ہیں۔ سیاست مفاد کے لئے لوگ مجھ سے رشتہ دکھارہے ہیں۔ مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کو متوجہ کرنا چاہتی ہوں کہ جیسے جیسے لوک سبھا اور کئی ریاستوں میں اسمبلی الیکشن پاس آرہے ہیں بی جے پی دلکش وعدے کررہی ہے۔ بی جے پی نے کوئی انتخابی وعدہ پورا نہیں کیا ہے۔ اب عام لوگ ان کے جھانسے میں آنے والے نہیں ہیں۔ بی جے پی نے ملک کے کروڑوں، غریبوں، مزدوروں ، کسانوں، بے روزگاروں کے ساتھ وعدہ خلافی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز اور ریاستوں کی حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے طرح طرح کی پالیسی اپنا رہے ہیں۔ انہوں نے ایک بھی انتخابی وعدہ پورا نہیں کیا۔ ہندوستھان سماچار#محمد خان
image