Hindusthan Samachar
Banner 2 शनिवार, नवम्बर 17, 2018 | समय 13:56 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

بنگلہ دیش نے ایشیا کپ میں اپنا14سال پرانا ریکارڈ توڑا

By HindusthanSamachar | Publish Date: Sep 16 2018 9:02PM
بنگلہ دیش نے ایشیا کپ میں اپنا14سال پرانا ریکارڈ توڑا
دبئی،16ستمبر ( ہ س)۔ بنگلہ دیش نے ایشیا کپ2018کے پہلے ہی میچ میں سری لنکا پر137رنوں کی بڑی جیت درج کی ہے۔ اس جیت کا ساتھ ہی بنگلہ دیش نے ایشیا کپ میں اپنا14سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ یہ ایشیا کپ کے تاریخ میں بنگلہ دیش کی سب سے بڑی جیت ہے۔ اس سے پہلے بنگلہ دیشی ٹیم نے سال2004میں ہانگ کانگ کو116رنوں سے شکست دی تھی۔ اس مقابلے میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ مشفق الرحمان کی شاندار144رنوں کی اننگ اور متھن کے63رنوں کی اسپیشل اننگ کی بدولت بنگلہ دیش نے سری لنکا کے سامنے جیت کے لئے262رن کا ہدف رکھا تھا۔ سری لنکا کی طرف سے بین الاقوامی کرکٹ میں ایک سال بعد واپسی کررہے تیز گیند باز لستھ ملنگا نے میچ میں چار وکٹ لئے۔ اس ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے سری لنکائی ٹیم35.2اووروں میں محض124رن پر ڈھیر ہوگئی۔ یہ ایشیا کپ میں سری لنکا کی سب سے بڑی شکست ہے۔ اس سے پہلے پاکستان نے اسے1986کے ایشیا کپ میں81رن سے سب سے بڑی شکست دی تھی۔ مشفق الرحمان کو ان کی اس شاندار سنچری والی اننگ کے لئے مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔ ہندوستھان سماچار#محمد خان
image