Hindusthan Samachar
Banner 2 गुरुवार, नवम्बर 15, 2018 | समय 18:04 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

راہل گاندھی کی بھوپال میں سنکلپ یاترا پیر کو

By HindusthanSamachar | Publish Date: Sep 16 2018 9:02PM
راہل گاندھی کی بھوپال میں سنکلپ یاترا پیر کو
بھوپال،16ستمبر ( ہ س)۔ کانگریس صدر راہل گاندھی کل پیر کی صبح11بجے راجدھانی کے لال گھاڑی چوراہے سے بھیل دشہرا میدان تک سنکلپ یاترا کریں گے۔ریاستی کانگریس راہل گاندھی کی یاترا کو تاریخی بنانے کی تیاری میں مصروف ہے۔ اس کے لئے جنگی پیمانہ پر تیاریوں کو آخری شکل دی جارہی ہے۔ چیتک بریج سے بھیل دشہرہ میدان تک کی سڑک کو پوسٹ بینر اور ہورڈنگ سے پاٹ دیا گیا ہے۔ راہل گاندھی کی سنکلپ یاترا کی شروعات 11بجے گھاٹی سے ہوگی۔ وہ پیر گیٹ، وی آئی پی روڈ، پالیٹکنک چوراہا، ایم پی نگر، کستوربا نگر ہوتے ہوئے بھیل دشہرہ میدان پہنچیں گے۔ یہاں پر وہ کارکنوں کے سمیلن کو خطاب کریں گے۔ اس دوران جگہ جگہ کارکنان راہل گاندھی کا استقبال کریں گے۔ سمیلن کے بعد شام ساڑھے چھ بجے وہ دہلی روانہ ہوں گے۔ ریاست میں ہونے والے اسمبلی الیکشن کو جیتنے کے لئے کانگریس کوئی کمی نہیں چھوڑنا چاہتی ہے۔ کانگریس اب اپنی مسلم ووٹ بینک کی شبیہ سے باہر نکلنے کے لئے چھٹ پٹا رہی ہے، اس لئے اس نے سافٹ ہندوتوا کا سہارا لیا ہے۔ راہل گاندھی کے استقبال کے لئے لگائے گئے پوسٹر میں راہل کو شیو بھگت بتایا جارہا ہے۔ گووند پورا اسمبلی حلقہ میں گریش شرما متر منڈل نے یہ پوسٹر لگایا ہے جس میں مانسرور کی تصویر اور راہل گاندھی کے نام کے آگے شیو بھگت لکھا گیا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے جب راہل کی شناخت مذہبی طور پر بتائی جارہی ہے۔ بی جے پی نے اسے نوٹکی قرار دیا ہے، وہیں کانگریس پوچھ رہی ہے کہ اس میں غلط کیا ہے۔ غورطلب ہے کہ گجرات اسمبلی الیکشن کی تشہیر کے وقت راہل گاندھی نے خود کو شیو بھگت کہا تھا۔ ہندوستھان سماچار#محمد خان
image