Hindusthan Samachar
Banner 2 गुरुवार, नवम्बर 15, 2018 | समय 18:28 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

ایس سی ایس ٹی ایکٹ کا غلط استعمال نہیں ہونے دے گی حکومت: کلراج مشرا

By HindusthanSamachar | Publish Date: Sep 16 2018 9:02PM
ایس سی ایس ٹی ایکٹ کا غلط استعمال نہیں ہونے دے گی حکومت: کلراج مشرا
کشی نگر،16ستمبر ( ہ س)۔ سابق مرکزی وزیر اور رکن پارلیمنٹ کلراج مشرا کا کہنا ہے کہ ایس سی ایس ٹی ایکٹ کا غلط استعمال روکنے کے لئے حکومت پوری طرح سے ہوشیارہے۔ فرضی رپورٹ کی بنیاد پر نامزد لوگوں پر پولس کوئی کارروائی نہیں کرے گی۔ ہائی کورٹ نے بھی 10ستمبر کے ایک حکم میں ایکٹ پر جو فیصلہ دیا ہے اس سے معاملہ پوری طرح سے صاف ہوگیا ہے۔ سابق وزیر اتوار کو کشی نگر میں ممبراسمبلی رجنی کانت منی ترپاٹھی کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے لوگ سوشل میڈیا کو ہتھیار بنا کرلوگوں کو گمراہ کررہے ہیں اور ڈرا رہے ہیں۔ اس سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ ماضی میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ ایکٹ کا غلط استعمال روکنے کے لئے سبھی سیاسی پارٹیوں کو ایک ساتھ بیٹھنا چاہئے۔ غور کرنا چاہئے اور فیڈ بیک لینا چاہئے تاکہ ایکٹ کا غلط استعمال رک سکے اور سماجی ماحول خراب کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کے حوصلے کو توڑا جاسکے۔ سابق وزیر نے کہا کہ ویسے بھی صورت حال واضح ہے، لوگوں کے من میں جو غلط فہمی کچھ لوگوں نے بٹھا دی تھی وہ ختم ہوگئی ہے۔ ہندوستھان سماچار#محمد خان
image