Hindusthan Samachar
Banner 2 बुधवार, सितम्बर 26, 2018 | समय 12:48 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

وجے ہزار ٹرافی کے لئے بڑودہ ٹیم کا اعلان، یوسف پٹھان کی واپسی

By HindusthanSamachar | Publish Date: Sep 16 2018 9:03PM
وجے ہزار ٹرافی کے لئے بڑودہ ٹیم کا اعلان، یوسف پٹھان کی واپسی
بڑودہ،16ستمبر ( ہ س)۔ بڑودہ کرکٹ ایسوسی ایشن نے وجے ہزارے ٹرافی کیلئے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 19 ستمبر سے شروع ہورہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے ساتھ ہی یوسف پٹھان طویل عرصہ کے بعد کرکٹ میدان پر واپسی کرنے جارہے ہیں۔ یوسف کے علاوہ بڑودہ ٹیم میں کنال پانڈیا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ آل راونڈر دیپک ہڈا کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔گزشتہ سال بڑودہ ٹیم نے گروپ اسٹیج پر 6 میں سے پانچ میچ جیتے تھے اور کوارٹر فائنل میں پہنچے تھے۔ لیکن بدقسمتی سے انہیں کوارٹر فائنل میں مہاراشٹر کے خلاف تین وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ باہر ہوگئے تھے۔ خیال رہے کہ یوسف پٹھان آخری مرتبہ آئی پی ایل 2018 میں سن رائزرس حیدرآباد کی جانب سے کھیلتے ہوئے نظر آئے تھے جبکہ وہ ایک مرتبہ پھر سے میدان پر اپنا جلوہ دکھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔ ویسے ان کا مقصد اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2019 ورلڈ کپ کیلئے سلیکٹرس کی توجہ کو اپنی جانب مبذول کرانا بھی ہوگا۔ ہندوستھان سماچار#محمد خان
image