Hindusthan Samachar
Banner 2 गुरुवार, नवम्बर 15, 2018 | समय 17:42 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

تیجسوی یادو کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ

By HindusthanSamachar | Publish Date: Sep 16 2018 9:03PM
تیجسوی یادو کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ
پٹنہ،16ستمبر ( ہ س)۔ بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو کے خلاف جن ادھیکار پارٹی (جے اے پی) کے مبینہ متحرک رکن اور طلبا کونسل کے جنرل سکریٹری ویشال کمار نے پٹنہ کے چیف جوڈشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں ہت عزت کا مقدمہ درج کرایا ہے۔چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ انجنی کمار شریواستو کی عدالت میں درج شکایتی مقدمہ میں مدعی ویشال کمار نے تعزیرات ہند کی دفعہ۔ 99، 500 اور 501 کے الزام تحت داخل کیا ہے۔ عدالت نے معاملے کی سماعت کیلئے 17 ستمبر 2018 کی تاریخ مقرر کی ہے۔ عدالت میں داخل شکایتی مقدمے کے مطابق 10 ستمبر 2018 کو بھارت بند کے ضمن میں یادو کے اس بیان کو ہتک عزت والا بتایا گیا ہے جس میں مبینہ طور سے انہوں نے جاپ کے قومی محافظ اور صدر راجیش رنجن عرف پپو یادو کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کا ایجنٹ بتایا تھا۔ مدعی ویشال نے یہ مقدمہ اپنے وکیل نیرد پراشر کے توسط سے داخل کیا ہے۔ ہندوستھان سماچار#محمد خان
image