Hindusthan Samachar
Banner 2 गुरुवार, नवम्बर 15, 2018 | समय 18:27 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

غازی آباد کی فیکٹری میں حادثہ، ٹینک میں گرنے سے تین افراد ہلاک

By HindusthanSamachar | Publish Date: Sep 16 2018 9:03PM
غازی آباد کی فیکٹری میں حادثہ، ٹینک میں گرنے سے تین افراد ہلاک
غازی آباد،16ستمبر ( ہ س)۔ اترپردیش میں ضلع غازی آباد ضلع کے دگراولی گاوں میں اتوار کو ایک فیکٹری کے ٹینک میں گرنے سے تین لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ ٹرونکا سٹی تھانہ پولس کے مطابق گاوں میں واقع اچار بنانے کی ایک فیکٹری کے ٹینک میں گر کر تین نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ سرکل آفیسر پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ خبریں لکھے جانے تک لاشوں کوٹینک سے نکالنے کی کوشش کی جاری تھی۔ دوسری جانب دہلی کے ادیوگ نگر میں زبردست آگ لگنے کی خبر ہے۔ ایک فیکٹری کی عمارت سے زبردست دھواں نکلتا نظر آ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی 30 گاڑیاں آگ بجھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ آگ لگنے سے علاقہ میں افرا تفری کا ماحول ہے۔ اس سے قبل کولکاتہ کی کیننگ اسٹریٹ واقع کی باگری مارکیٹ میں بھی آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی 30 گاڑیاں آگ بجھانے کے لئے پہنچیں۔ اطلاعات کے مطابق آگ صبح 2.45 پر لگی۔کولکاتہ کے میئر سووان چٹرجی نے بتایا کہ جہاں آگ لگی ہے اس کے چاروں جانب متعدد عمارتیں ہیں اس لئے آگ بجھانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ہندوستھان سماچار#محمد خان
image