Hindusthan Samachar
Banner 2 मंगलवार, सितम्बर 25, 2018 | समय 14:13 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

منی پور میںبھی موب لنچنگ، طالب علم کا پیٹ پیٹ کر قتل

By HindusthanSamachar | Publish Date: Sep 16 2018 9:03PM
منی پور میںبھی موب لنچنگ، طالب علم کا پیٹ پیٹ کر قتل
نئی دہلی،16ستمبر ( ہ س)۔ ملک میں موب لنچنگ کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا وہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ ہندوستان کے شمال سے لے کر جنوب اور مشرق سے لے کر مغرب ہر خطہ میں موب لنچنگ کے ذریعہ بالخصوص مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تازہ معاملہ شمال مشرقی ریاست منی پور سے سامنے آیا ہے جہاں ایک مسلم طالب علم کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔گاڑی چوری کے شک میں ایم بی اے کے طالب علم فاروق احمد خان کو ہجوم کی جانب سے بری طرح زد و کوب کیا گیا، معاملہ 13 ستمبر کا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولس نے معاملہ درج کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔مہلوک فاروق احمد خان منی پور کے تھوبل ضلع کے للونگ ہااوریبی کالج کا ایم بی اے کا طالب علم تھا۔ فاروق احمد خان پر ہجوم نے اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے دوستوں کے ساتھ کار کے ذریعہ تھورو ایجام اوانگ لیکئی نامی مقام سے گزر رہا تھا۔ ہجوم نے سب سے پہلے کار کو آگ کے حوالہ کر دیا اور اس کے بعد فاروق کو پیٹنا شروع کر دیا۔ موقع واردات سے فاروق کے دو دوست کسی طرح جان بچاکر بھاگ نکلے۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ گاو¿ں والوں نے انہیں گاڑی چراتے ہوئے پکڑا تھا۔منی پور پولس نے اس معاملہ میں 5 افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور آئی پی سی دفعہ 302، 117 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ اس واردات کے بعد علاقہ میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ احتیاط کے لئے بڑی تعداد میں پولس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔ ہندوستھان سماچار#محمد خان
image