Hindusthan Samachar
Banner 2 मंगलवार, सितम्बर 25, 2018 | समय 14:54 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

فرضی ہوسکتے ہیں پرائیویٹ کمپنیوں کے 21لاکھ ڈائریکٹر

By HindusthanSamachar | Publish Date: Sep 16 2018 9:01PM
فرضی ہوسکتے ہیں پرائیویٹ کمپنیوں کے 21لاکھ ڈائریکٹر
نئی دہلی،16ستمبر ( ہ س)۔ ملک کی پرائیویٹ کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں دکھائے جانے والے لوگوں کے توثیق پر بڑا سوال اٹھ رہا ہے۔ کارپوریٹ افیئرس وزارت کی سبھی پرائیویٹ کمپنیوں کو ان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ڈائریکٹروں کے توثیق کی آخری تاریخ گزر چکی ہے، اس کے باوجود بڑی تعداد میں پرائیویٹ کمپنیوں کے ڈائریکٹروں نے اپنا توثیق نہیں کروایا ہے۔ جو پرائیویٹ کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرس میں فرضی ڈائریکٹروں کے ہونے کا سوال کھڑا کرتا ہے۔ کارپوریٹ افیئرس کی وزارت کے ذرائع کے مطابق ملک کے پرائیویٹ کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریٹر میں تقریباً33لاکھ ڈائریکٹر ہیں، جن میں سے21لاکھ ڈائریکٹروں نے اپنی توثیق متعینہ وقت کے بعد بھی نہیں کروایا۔ اسمیں ان کے نام، پتہ، ای میل، فون نمبر، پین کارڈ، پاسپورٹ تفصیلات سمیت کچھ ضروری کاغذات مانگے گئے تھے۔ کارپوریٹ افیئرس وزارت کے حالیہ ضابطوں کے مطابق ہر کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرکی توثیق ضروری ہوتی ہے جس سے یہ پتہ لگایا جائے کہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں موجود ڈائریکٹر اس عہدہ کے لائق ہیں بھی یا نہیں۔ ہندوستھان سماچار#محمد خان
image