Hindusthan Samachar
Banner 2 बुधवार, सितम्बर 26, 2018 | समय 12:29 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

لوک سبھا الیکشن میں کامیابی کے لئے2014کے مقابلے تشہیری مہم کو مزید تیز کرے گی بی جے پی

By HindusthanSamachar | Publish Date: Sep 16 2018 9:01PM
لوک سبھا الیکشن میں کامیابی کے لئے2014کے مقابلے تشہیری مہم کو مزید تیز کرے گی بی جے پی
نئی دہلی،16ستمبر ( ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے آنے والے لوک سبھا الیکشن کے مدنظر2014سے بھی بہتر کامیابی حاصل کرنے کے لئے اپنی انتخابی پالیسی کو تیز کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔ اس کے تحت پارٹی نے بوتھ سطح پر پنا پرمکھوں کی تقرری کو یقینی بنانے کے ساتھ ہی ہر گھر تک مرکز کی حصولیابیوں کو پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی کی اس پالیسی کے تحت ہر کارکن کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ20گھروں میں جاکر چائے پر چرچہ کرتے ہوئے مودی حکومت کی کامیابیوں سے انہیں روشناس کرائے گا۔ بی جے پی ذرائع کے مطابق، ٹی -20کی اس پالیسی کے تحت ایک کارکن20گھر میں جاکر چائے پئے گا اور مودی حکومت کے منصوبوں اور کامیابیوں کی جانکاری دے گا۔ اس کے ساتھ ہی ایک بوتھ-10یوتھ اور نمو ایپ گھر گھر دستک جیسے پروگراموں کے ذریعہ مرکز کی کامیابیوں کو گھر گھر پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حال ہی میں اختتام پذیر بی جے پی کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں بھی اس بات پر عام رائے بنائی گئی ہے کہ پارٹی ممبران پارلیمنٹ، ممبران اسمبلی، مقامی اور بوتھ سطح کے کارکنان اپنے اپنے حلقوں میں جاکر مودی حکومت کی کامیابیوں کو عوام کے درمیان پیش کریں گے۔ بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر نے بتایا کہ زمینی سطح پر رابطہ مہم کے ساتھ ہی پارٹی 2014کے مقابلے2019کے عام الیکشن میں سوشل میڈیا پر بھی زیادہ سے زیادہ لوگوں سے جڑے گی اور بی جے پی حکومت کی کامیابیوں کی تشہیرکرے گی۔2014میں بی جے پی نے سوشل میڈیا اور جدید ٹیکنا لوجی سے تشہیر کے نئے طریقوں کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ ووٹروں تک اپنی پہنچ بنائی تھی۔ تھری ڈی تکنیک کے ذریعہ ریلیوں کے ذریعہ سے ایک وقت میں کئی جگہوں پر موجود لوگوں سے ایک ساتھ جڑنے کی پہل ہوئی تھی، جو کافی پسند کیا گیا تھا۔ چائے پر چرچہ بھی ان دنوں نئی پہل کا حصہ تھا۔ بی جے پی ذرائع نے بتایا کہ2019کے عام الیکشن میں پارٹی تشہیری مہم کو اور تیز کرے گی۔ رابطہ مہم کے ذریعہ کارکنان اپوزیشن کے الزامات کی سچائی کو سامنے لاتے ہوئے حکومت کے کام کاج کی بھی پوری جانکاری دیں گے۔ ساتھ ہی کارکنان لوگوں کو یہ سمجھانے کی بھی کوشش کریں گے کہ2019میں بھی مودی کی قیادت میں حکومت کی تشکیل ملک کے مفاد میں ضروری ہے۔ ہندوستھان سماچار#محمد خان
image