Hindusthan Samachar
Banner 2 शनिवार, नवम्बर 17, 2018 | समय 13:56 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

راجے کے دور اقتدار کو تاریخ میں بدانتظامی کے طو رپر یاد کیا جائے گا: گہلوت

By HindusthanSamachar | Publish Date: Sep 16 2018 9:01PM
راجے کے دور اقتدار کو تاریخ میں بدانتظامی کے طو رپر یاد کیا جائے گا: گہلوت
جے پور،16ستمبر ( ہ س)۔ سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اشوک گہلوت نے وزیراعلیٰ وسندھرا راجے پر بڑا حملہ بولا ہے۔ انہوںنے کہا کہ راجے حکومت کی مدت کار تشویشناک رہا ہے۔ تاریخ میں اسے بدانتظامی کے طور پر یاد کیا جائے گا۔ سابق وزیراعلیٰ اشوک گہلوت اتوار کومیڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ راجے نے حکومت میں آتے ہی کانگریس حکومت کی عوامی مفاد کی اسکیموں کو کمزور کرنے کا کام کیا۔ حکومت نے جان بوجھ کر فری دوا منصوبہ کو کمزور کیا اور بھاما شاہ صحت بیمہ منصوبہ لائیں، جبکہ یہ منصوبہ حکومت کو نہیں لانی تھی۔ فری دوا منصوبہ لانے سے پہلے ہم نے آندھرا پردیشمیں چل رہی بھاما شاہ جیسے منصوبہ کا تجزیہ کرایا تھا، وہاں اس میں بہت بڑے پیمانہ پر بدعنوانی پائی گئی تھی۔ اس میں پتہ ہی نہیں چلتا تھا کہ کس سطح پر کون اور کہاں علاج کروا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے اپنی زد کو پورا کرنے کے لئے بھاما شاہ منصوبہ کو نافذ کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی حکومت نے پانچ سال میں ہمارے منصوبوں کو کمزور کرنے کے لئے ان کا نام بدلنے کا کام کیا۔ بھاما شاہ کارڈ پر کروڑوں روپے خرچ کردیئے وہ بھی جانچ کا موضوع ہے۔ یہ کارڈ بنایا ہی کیوں؟ آدھار کارڈ پہلے سے ہی تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں شروع سے ہی بدعنوانی کی چین چل چکی ہے۔ میں مسلسل اس کی مخالفت کرتا آیا ہوں۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر ریفائنری، میٹرو اور براڈ گیج جیسے بڑے بڑے منصوبوں کو حکومت نے کیوں بند کیا۔ یہ ہماری سمجھ سے پرے ہے۔ ٹونک میں ٹرین آرہی تھی، ٹونک اور کرولی ریلوے سے جڑ رہے تھے۔ میں خود اس کا افتتاح کیا تھا۔ سرمتھرا سے گنگا پور سٹی وایا کرولی انہوں نے روک دیا۔ ہندوستھان سماچار#محمد خان
image