Hindusthan Samachar
Banner 2 बुधवार, सितम्बर 26, 2018 | समय 12:41 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

ریواڑی اجتماعی عصمت دری معاملہ: وزیراعلیٰ نے ڈی جی پی کو کیا طلب، ملزموں کی جلد گرفتاری کا حکم

By HindusthanSamachar | Publish Date: Sep 16 2018 8:49PM
ریواڑی اجتماعی عصمت دری معاملہ: وزیراعلیٰ نے ڈی جی پی کو کیا طلب، ملزموں کی جلد گرفتاری کا حکم
چنڈی گڑھ،16ستمبر ( ہ س)۔ ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر نے اتوار کو ریواڑی اجتماعی عصمت دری معاملے کی جانچ کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے پنجاب میں اپنے سبھی پروگراموں کو منسوخ کرکے واپس چنڈی گڑھ پہنچے۔ یہاں وزیراعلیٰ نے براہ راست پولس ڈائریکٹر جنرل بی ایس سندھو کو طلب کیا۔ وزیراعلیٰ نے ڈی جی پی سے اس معاملے میں ابھی تک ہوئی جانچ کی رپورٹ لی۔ وزیراعلیٰ نے ڈی جی پی کو حکم دیا کہ جلد سے جلد سبھی مجرموں کو گرفتار کیا جائے۔ ساتھ ہی وزیراعلیٰ نے ریواڑی پولس سپرنٹنڈنٹ کا تبادلہ کرتے ہوئے ان کی جگہ پر پولس سپرنٹنڈنٹ سیکورٹی راہل شرما کو ریواڑی کی کمان سونپی۔ ریواڑی ایس پی راجیش دگل پر یہ کارروائی پولس کے ذریعہ پہلی کارروائی کے طور پر معاملے کو ہلکے طریقے سے لئے جانے کی وجہ سے مانی جارہی ہے۔ آئی پی ایس راجیش دگل حکومت کے کافی نزدیکی افسر رہے ہیں۔ ان کی اہلیہ سنیتا دگل بی جے پی کی نیتری ہیں اور حکومت نے ان کو چیئرمین بھی بنا دیا ہے۔ ایسے میں راجیش دگل کا تبادلہ یہ ظاہرکرتا ہے کہ وزیراعلیٰ پورے معاملے کو لے کر کتنے سنجیدہ ہیں۔ وزیراعلیٰ نے دگل کا تبادلہ کیا، وہیں اپنی سیکورٹی میں تعینات آئی پی ایس راہل شرما پر یقین کا اظہار کیا۔ راہل شرما کو ہریانہ کے سب سے تیز وتند پولس افسر وں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس سے قبل پٹھان کوٹ میں چنڈی گڑھ آتے وقت صبح صحافیوں سے بات چیت میں منوہر لال نے ریواڑی اجتماعی عصمت دری معاملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں کسی بھی مجرم کو بخشا نہیں جائے گا۔ پولس نے سبھی ملزموں کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔ سبھی تینوں ملزموں کی شناخت ہوچکی ہے اورانہیں جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس معاملے میں تینوں ملزم متاثرہ کے جاننے والے تھے۔ یہ بہت ہی افسوسناک اور شرمناک واقعہ ہے جس میں وہ شامل ہیں۔ ہندوستھان سماچار#محمد خان
image