Hindusthan Samachar
Banner 2 सोमवार, नवम्बर 19, 2018 | समय 06:00 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

پوروانچل کے دورہ پر وزیر اعظم ، وارانسی اور اعظم گڑھ میں جم غفیرامڈا

By HindusthanSamachar | Publish Date: Jul 14 2018 1:18PM
پوروانچل کے دورہ پر وزیر اعظم ، وارانسی اور اعظم گڑھ میں جم غفیرامڈا
وارانسی، 14 جولائی (ہ س)۔ وزیراعظم نریندر مودی آج ہفتہ کے روز اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی سمیت اعظم گڑھ کے دورہ پر ہیں۔ دونوں اضلاع میں وزیراعظم کے دورے کو لے کر بی جے پی کارکنوں کے ساتھ عام لوگوں میں زبردست جوش ہے۔ دونوں اضلاع میں وزیر اعظم کا جادو لوگوں کے سرچڑھ کر بول رہا ہے۔ وزیر اعظم کی آمد سے قبل دونوں اضلاع میں پارٹی کے کارکن اور شہری زعفران رنگ میں رنگے ہوئے دکھا ئی دے رہے ہیں۔ کارکن اور شہری جلوس کی شکل میں ڈھول نگاڑے کی تھاپ پر رقص کربی جے پی کا پرچم بینر لہراتے ہوئے بس، ٹریکٹر، کار جیپ، موٹر سائیکل سے ریلی میں پہنچ رہے ہیں۔ریلی کی جگہ اور قریبی علاقے مودی کے رنگ میںرنگ گئے ہیں۔ مودی مودی کے فلک شگاف نعروں کی آوازیں فضا میں گونج رہی ہیں۔ریلی کی جگہ کو زعفران اور سفید کپڑوں سے پر کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم اعظم گڑھ سے 14 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع مندوری ہوائی پٹی پر منعقدہ پروگرام میں 340کلومیٹر لمبے پوروانچل ایکسپریس وے کا سنگ بنیا د رکھیںگے۔ چھ لین والے ایکسپریس کے بن جانے سے مانا جا رہا ہے کہ راجدھانی لکھنو¿ اور مشرقی اترپردیش کے کئی اضلاع کے ساتھ غازی پو ر کے درمیان آمد ورفت آسان ہو جائے گی۔ اعظم گڑھ میں عوامی اجلاس سے خطاب کرنے کے بعدوزیر اعظم ہیلی کاپٹر سے ورانسیکے کچنا ر پہنچیں گے۔ کچنار میں وزیر اعظم اپنے پارلیمانی حلقہ میں مکمل ہو چکے 449.29 کروڑ روپے کے منصوبوںکا افتتاح اور 487.66 کروڑ روپے کے نئے منصوبوں کی بنیاد رکھیںگے۔ عوامی ریلی سے، وزیراعظم وارانسی سے بلیاکے لئے ایم ای ایم کو ٹرین کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہری جھنڈی دکھا کر سٹی ریلوے اسٹیشن سے روانہ کریںگے۔ کچنار میں ہی وزیر اعظم لوگوں کو مختلف منصوبوں کا فائدہ مہیا کرانے کے بعد مستفیدین سے خطاب کریںگے۔ وہاں سے وزیر اعظم شام تقریباً چھ بجے ڈی ایل ڈبلیومیں ہی رات میں قیام کریںگے ۔ اتوار کی صبح پارٹی کے منتخب لوگوں سے ملنے کے بعد، وزیر اعظم مرزاپور کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔ وزیر اعظم مرزاپور میں سوا گیارہ بجے سے 12بجے کے درمیان بان ساگر نہر منصوبہ کا افتتاح اور میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ساتھ ہی کچھ دیگر منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیا درکھنے کے بعد عوامی ریلی سے خطاب کریںگے۔ ہندوستھان سماچارمحمد شہزاد
image